عراق: داعش کے حملوں میں درجنوں شہری ہلاک
عراق کے شمال مشرقی دیالی گورنری میں شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ عراق وشام "داعش" کے کار بم حملوں اور ایک دوسرے بم دھماکے میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
دیالی کے پولیس حاکم نے غیر ملکی خبر رساں اداروں کو بتایا کی 'داعش' کے دہشت گردوں نے بارود سے بھری دو کاریں دیالی میں اہل تشیع مسلک کے اکثریتی علاقوں میں دھماکوں سے اڑا دیں جس کے نتیجے میں 33 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دیالی کے مرکزی شہر بعقوبہ کے شمال میں الھویدر کے بازار میں ایک کار کو دھماکے سے اڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے۔ دوسرا دھماکہ کنعان کالونی میں اہل تشیع کے مراکز میں کیا گیا جس میں 10 شہریوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ تیسرا دھماکہ الھویدر اور بعقوبہ کے درمیان الوثبہ کے مقام پر ایک بارودی سرنگ کے ذریعے کیا گیا جس میں تین افراد مارے گئے۔
خبر رساں ایجنسی"رائیٹرز" کے مطابق داعش نے انٹرنیٹ پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
-
عراق: نائب صدور کے عہدے ختم کرنے کے لیے اصلاحاتی پیکج منظور
عراق کی کابینہ نے دو نائب صدور کے عہدوں کے خاتمے کے لیے وزیراعظم حیدر العبادی کے ...
مشرق وسطی -
امریکا کی داعش مخالف فضائی مہم، 459 شہری ہلاک
عراق، شام میں گذشتہ ایک سال کے دوران فضائی حملوں میں داعش کی 15 ہزار ہلاکتیں
ایڈیٹر کی پسند -
30 ترک طیاروں کی شمالی عراق میں کردوں کے ٹھکانوں پر بمباری
ترکی کے تیس لڑاکا طیاروں نے شمالی عراق میں علاحدگی پسند جنگجو گروپ کردستان ورکرز ...
بين الاقوامى