نوری المالکی سقوط موصل کے ذمہ دار قرار
پارلیمانی کمیٹی نے رپورٹ جاری کردی
عراق کی ایک پارلیمانی کمیٹی نے سابق وزیراعظم نوری المالکی سمیت 35 اہم حکومتی عہدیداروں کو ایک سال قبل شمالی عراق کے شہرموصل پر دولت اسلامی "داعش" کے جنگجوئوں کے قبضے کا براہ راست ذمہ دار قراردیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے سقوط موصل کے ذمہ داروں کے تعین کے لیے قائم کردہ تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی تحقیقات مکمل کرلی ہیں۔ یہ رپورٹ پارلیمنٹ کے اسپیکر سلیم الجبوری کو سپرد کردی گئی ہے جسے جلد ہی بحث کے لیے ایوان میں پیش کیا جائے گا۔ پارلیمنٹ میں بحث کے بعد رپورٹ پرآئینی اور قانونی کارروائی کے لیے اسے پراسیکیوٹرجنرل کے پاس بھیجا جائے گا۔
خیال رہے کہ ایک سال قبل موصل شہر پرداعش کے جنگجوئوں نے ڈرامائی اندازمیں قبضہ کرتے ہوئے عراقی فوج کو وہاں سے نکال باہرکیا تھا۔ داعشی جنگجو نہایت تیزی کے ساتھ شمالی عراق کے کئی دوسرے علاقوں کو بھی فتح کرتےہوئے بغداد پردستک دینے لگے تھے، جس کے بعد امریکا کی قیادت میں اتحادی ممالک اور کرد فوج نے داعش کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا اور شدت پسندوں کی پیش قدمی روکی۔
-
المالکی پر عراق کے عرب ممالک سے تعلقات بگاڑںے کا الزام
خلیج کونسل کی سابق عراقی وزیر اعظم کے بیان کی شدید مذمت
مشرق وسطی -
’المالکی نے خامنہ ای کی ہدایت پر عہدہ چھوڑا تھا‘
ایران کے سپریم لیڈر اور رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ علی خامنہ ای کے عسکری امور کے ...
مشرق وسطی -
نوری المالکی: کرپشن چھپانے کے ماہر کے طور پر
عراق میں پچاس ہزار گھوسٹ فوجیوں کا سکینڈل سامنے آنے کے ساتھ ہی عراق کا سابق وزیر ...
سیاست