الانبار میں گھمسان کی جنگ، 112 داعشی جنگجو ہلاک
عراق کے شورش زدہ صوبہ الانبار میں پچھلے تین روز سے دولت اسلامیہ عراق وشام "داعش" اور عراقی فورسز کے درمیان جاری خون ریز لڑائی میں داعش بھاری جانی نقصان سے دوچار ہوگئی ہے۔ عراقی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ پچھلے 72 گھنٹوں میں داعش کے 112 جنگجوئوں کو ہلاک اور سیکڑوں کو زخمی کیا گیا ہے۔
العربیہ ٹی وی کے ذرائع کے مطابق الانبار میں عراقی فوج کے بریگیڈ 7 کے کمانڈر میجر جنرل نومان عبد الزوبعی نے بتایا کہ داعش نے الانبار میں تازہ آپریشن کو "عروس المعارک" کا نام دیا تھا مگر انہیں اس لڑائی میں بدترین جانی نقصان سے دوچار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ داعشی جنگجوئوں نے البغدادی اور مغربی الرمادی کے حدیثہ شہر سے حملے کیے مگر عراق کی بری فوج، فضائیہ اور عالمی اتحادی افواج کی بھرپور جوابی کارروائی میں ایک سو سے زائد جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد جنگجوئوں کو پسپا ہونا پڑا ہے۔
-
عراق :داعش کے حملے میں 23 فوجی اور سنی جنگجو ہلاک
عراق کے شورش زدہ مغربی صوبے الانبار میں دولت اسلامیہ (داعش) کے ایک حملے میں تئیس ...
مشرق وسطی -
داعش میں ابوبکر البغدادی کا نائب عراق میں ہلاک
الحاج معتز کی ہلاکت موصل شہر میں امریکی حملے میں ہوئی
بين الاقوامى -
اصلاحات نہ ہوئیں تو عراق تقسیم ہوسکتا ہے: علی السیستانی
عراق کے سرکردہ شیعہ عالم دین آیت اللہ علی السیستانی نے خبردار کیا ہے کہ اگر حقیقی ...
مشرق وسطی