مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی چاقو حملے میں زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

اسرائیلی پولیس نے بتایا ہے کہ جعمرات کے روز مغربی بیت المقدس کے علاقے بیت شمیش میں دو حملہ آوروں نے ایک اسرائیلی کو چھرے سے حملہ کر کے زخمی کر دیا۔ پولیس نے دعوی کیا کہ حملہ آوروں کی نقل وحرکت شل کر دی گئی تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ جوابی کارروائی کے نتیجے میں دونوں مارے گئے یا زخمی ہوئے۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ پیدل چلنے والوں نے حملہ آوروں کو بس پر سوار ہونے سے روکا تو انہوں نے ایک 25 سالہ یہودی کو بس سٹاپ کے قریب چھری کے وار کر کے گھائل کیا۔ قریب موجود پولیس اہلکاروں نے حملہ آوروں پر فائرنگ کی، تاہم ان کے ہلاک یا زخمی ہونے کی تصدیق نہیں کی جا سکی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں