اسرائیل نے فلسطینیوں کی 23 لاشیں واپس کر دیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

اسرائیل نے جمعہ کے روز 23 لاشیں فلسطینیوں کے حوالے کر دی ہیں۔ ملکی فوج کے ایک ترجمان نے بتایا کہ یہ لاشیں ان فلسطینیوں کی ہیں، جنہیں تشدد کے تازہ ترین واقعات کے دوران شہید کیا گیا۔

فلسطینی ذرائع نے بتایا ہے کہ ان میں سے سترہ افراد کو الخلیل کے علاقے میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے جبکہ بقیہ چھ لاشیں غرب اردن کے علاقے میں پہنچا دی گئی ہیں۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیل کے پاس ابھی بھی سترہ لاشیں ہیں۔ دوسری جانب تل ابیب میں فائرنگ کے ایک تازہ واقعے میں جمعہ کے روز دو شہری ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں