سعودی عرب: کار بنک میں جا گھسی، ملازم محفوظ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ایک کار تیز رفتاری کے باعث سڑک کے کنارے بنے بنک کے دفتر میں جا گھسی اور وہاں پر موجود ایک ملازم پر چڑھ گئی مگر حادثے میں بنک کا ملازم معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق جمعرات کو ایک کار تیزی رفتاری کے بعد بنک کے شیشے کے دروازے توڑتی ہوئی اندر جا گھسی۔ گاڑی کے حادثے میں ایک بنک ملازم کی زندگی کو سخت خطرہ تھا کیونکہ گاڑی نے اس کے سامنے میز بھی الٹ دی تاہم وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا اور اسے خراش تک نہیں آئی۔

اس موقع پر بنک کے سیکیورٹی گارڈ نے آگ بجھانے والا آلہ اٹھا لیا تاکہ بنک میں ممکنہ طور پر آگ لگنے سے روکا جا سکے تاہم ایسا کچھ نہیں ہوا۔

خفیہ کیمرے کی مدد سے تیارہونے والی فوٹیج میں کار کو بنک میں گھستے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ فوٹیج سوشل میڈیا پر بھی بڑے پیمانے پر شیئر کی جا رہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں