سعودیہ: افغانستان، صومالیہ اور کیمرون میں دہشت گردی کی مذمت

تیل کی قیمتوں میں استحکام کے لیے کوششیں جاری رکھنے کا عزم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب نے افغانستان اور افریقی ملکوں صومالیہ اور کیمرون میں حالیہ ایام میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جاری عالمی جنگ کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سوموار کو ریاض میں قصر یمامہ شاہی محل میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرصدارت کابینہ کے اجلاس میں مسلمان ممالک اور دوسری ملکوں میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کی گئی۔ اجلاس میں صومالیہ، کیمرون اور افغانستان میں دہشت گردی کے تازہ واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے مہلوکین کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی گئی۔

اجلاس میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی پربھی بحث کی گئی۔ اس حوالے سے ھیوسٹن میں کیمرج انرجی ریسرچ سینٹر میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے ہونے والی مشاورت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں واضح کیا گیا کہ سعودی عرب تیل کی قیمتوں میں استحکام کے لیے ہرممکن کوشش جاری رکھے گا۔

کابینہ کے اجلاس کے بعد جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ ریاض تیل پیدا کرنے والے تمام ممالک کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کے اتارو چڑھاؤ پر گہری نظر رکھی گئی ہے۔

بعد ازاں تیونس کے سعودی عرب میں متعین سفیر لطفی بن قاید نے ولی عہد شہزادہ محمد بن نایف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اور باہمی دلچسپی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں