"خلیجی موقف محترم: حزب اللہ سے مذاکرات جاری رہیں گے"

حزب اللہ شام اور یمن میں دہشت گردی میں ملوث ہے: حریری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

لبنان کے سابق وزیراعظم سعد حریری نے کہا ہے کہ لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ ایک جرائم پیشہ اور خلاف قانون تنطیم ہے جو یمن اور شام میں دہشت گردی میں ملوث ہے مگر اس کے باوجود حزب اللہ سے بات چیت جاری رکھیں گے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعد حریری نے خلیج تعاون کونسل کی جانب سے حزب اللہ کو ’دہشت گرد‘ تنظیم قرار دینے کے فیصلے کے بعد اپنے رد عمل میں کہا کہ وہ حزب اللہ کے ساتھ بات چیت جاری رکھیں گے۔

بیروت میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سعد حریری کا کہنا تھا کہ میں خلیج تعاون کونسل کے فیصلے کی حمایت یا مخالفت نہیں کرتا۔ میں حزب اللہ سے اس لیے بات چیت کی حمایت کر رہا تاکہ ملک میں نیا فتنہ اور فساد برپا نہ ہو۔

تاہم ساتھ ہی انہوں نے حزب اللہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ شام اور یمن میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔ انہوں نے صحافیوں سے کہا کہ آپ اچھی طرح جانتے ہیں کہ ہم یمن اور شام میں دہشت گردی کے مخالف ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ میں حزب اللہ کو اس دہشت گردی میں ملوث ہونے کی وجہ سےغیرقانوی اور ایک دہشت گرد تنظیم سمجھتا ہوں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں