شامی مفتی کا رفیق حریری کے قاتل کو خراج عقیدت پیش!
حال ہی میں شام کے دارالحکومت دمشق کے قریب ایک مشتبہ بم دھماکے میں مارے جانے والے لبنانی شیعہ ملیشیا کے کمانڈر مصطفیٰ بدرالدین کے قتل کے حوالے سے شام کے سرکاری مفتی ڈاکٹر احمد بدرالدین حسون کا ایک تازہ بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے مقتول کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اسے’شہید‘ قرار دیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق شام میں اسدی فوج کے جرائم کا دفاع کرنے والے درباری مفتی نے رفیق حریری کے قاتل کو شہید قرار دے کریہ ثابت کیا ہے کہ اسد رجیم رفیق حریری کے قتل میں بالواسطہ طورپرملوث رہی ہے۔
شامی مفتی کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب لبنان میں حزب اللہ مقتول کمانڈر کی تعزیتی تقریبات منعقد کررہی ہے۔ اپنے ایک بیان میں مفتی بدرالدین حسن نے مقتول کمانڈر کو خراج عقیدت پیش کرتےہوئے کہا ہے کہ شہادت ہی ان کا مقدر تھی۔ انہوں نے متعدد مرتبہ شہادت کا درازہ کھٹکھٹایا مگرقدرت کی جانب سے اس میں تاخیر تھی۔ انہوں نے کہا کہ دشمن نے تمہیں شہادت سے دور رکھنے کے لیے جیل میں ڈالا مگرتم شہادت جیسے بلند مرتبے پر فائز ہونے میں کامیاب رہے۔
ان کا اشارہ مصطفی بدرالدین کے کویت میں گرفتاری اور عمرقید کی سزا کی جانب تھا۔ تاہم کویت پر عراق کے حملے کے بعد بدرالدین جیل سے فرار ہوگیاتھا۔
خیال رہے کہ مصطفیٰ بدرالدین حزب اللہ کے ان اہم ترین کمانڈروں میں شمارہوتا تھا جو بیرون ملک عسکری سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔ شام اور عراق میں حزب اللہ کی کارروائیوں میں مصطفیٰ بدرالدین کا نام عماد مغنیہ جیسے اہم کمانڈروں کی صف میں ہوتا رہا ہے۔ حال ہی میں دمشق کے قریب ایک پراسرار بم دھماکے میں اسے ہلاک کیا گیا۔ حزب اللہ نے ایک سنی عسکری تنظیم پر مصطفیٰ بدرالدین کے قتل کا الزام عاید کیا ہے۔ تاہم ابھی تک کسی نے اس کارروائی کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
-
شام: درباری مفتی کی زیرنگرانی سیکولر آئین کی تیاری
'نیا آئین چھ ماہ میں تیار ہو جائے گا'
مشرق وسطی -
شامی لڑائی کو روسی جنگ قرار دینے پر مفتی شام پر تنقید
سرکاری مفتی کا دورہ ماسکو، دمشق حکومت کی مدد جاری رکھنے کی اپیل
مشرق وسطی -
بشارالاسد عوام میں نمودار،نماز کے لیے دمشق کی مسجد میں آمد
شام کے مفتیٔ اعظم احمد حسون اور وزیراعظم وائل الحلقی بھی صدر کے ہمراہ تھے
مشرق وسطی -
بشارالاسد کی حمایت فرض عین ہے: مفتیٔ اعظم شام
شام کے اندر اور باہر رہنے والے مسلمان صدر اسد کا ساتھ دیں
صفحة اول -
بشار الاسد کے ایجنٹ نے مفتیٔ اعظم شام کے بیٹے کو قتل کر دیا
قتل کا مقصد عوامی ہمدردی حاصل کرنا تھا: العربیہ لیکس
مشرق وسطی -
پوپ فرانسس کی اپیل پر شام کیلیے امن کی خصوصی دعائیں
سنی مفتی اعظم احمد شام بدرالدین حسون نے بھی حمایت کی ہے
بين الاقوامى