اماراتی وکیل کی اوباما کو نوکری کی پیش کش !

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

متحدہ عرب امارات کے ایک وکیل نے امریکی صدر باراک اوباما کو اپنے دفتر میں ملازمت کی "انوکھی" پیش کش کی ہے۔ واضح رہے کہ اوباما کی مدت صدارت چند ماہ بعد ختم ہو رہی ہے۔

اماراتی وکیل عیسی بن حیدر نے ٹوئیٹر پر اپنے اکاؤنٹ پر کیے گئے ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ "جناب صدر اوباما، مجھے معلوم ہوا ہے کہ آپ عنقریب ملازمت کے بغیر (بے روزگار) ہوں گے لہذا میں آپ کو اپنے دفتر میں ملازمت کی پیش کش کر رہا ہوں"۔

عیسی بن حیدر نے واضح کیا کہ اس پیش کش میں "تنخواہ، رہائش اور عرب ملکوں کے سفر کے فضائی ٹکٹ شامل ہیں"۔ انہوں نے کہا کہ پیش کش کا مقصد یہ ہے کہ امریکی صدر "اسلامی رواداری کا قریبی معنی" جان لیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں