معرکہ فلوجہ سے نئی 'داعش' نہ نکل آئے: امریکا
امریکی فوجی عہدیداروں نے خبردار کیا ہے کہ محاصرہ زدہ شہر فلوجہ کو واگزار کرانے کے لئے عراقی حکومت کی حالیہ مہم کے نتیجے میں انتہا پسند تنظیم 'داعش' کا نیا ایڈیشن سامنے لا سکتی ہے۔
یہ انتباہ حال ہی میں موقر روزنامہ 'سنڈے ٹائمز' میں شائع ہوا ہے۔ اپنی رپورٹ میں اخبار نے بتایا کہ ایسے وقت کہ جب عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے فرقہ واریت سے دور رہنے کا عہد کیا ہے امریکا کو خدشہ ہے کہ 'داعش' کے خلاف فوجی مہم جوئی ناکامی کا شکار نہ ہو جائے اور وہ کہیں سنیوں کے غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کسی نئی شکل میں سامنے نہ آ جائے۔
اخبار کے مطابق حیدرالعبادی سخت نے حفاظتی انتظامات کے بعد گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ داعش کی بیخ کنی کے لئے جاری مہم تیزی سے کامیاب ہو گی اور فلوجہ میں جلد ہی عراقی پرچم لہرائے گا۔
سنڈے ٹائمز نے مزید بتایا ہے کہ عراقی فوج، اس کی مدد کرنے والی ملیشا اور اتحادی افواج فلوجہ میں تقریبا نو سو داعش جنگجوؤں کے خلاف نبرد آزما ہیں۔ اس وقت اطلاعات کے مطابق پچاس ہزار نفوس رہتے ہیں۔
شہر کا دفاع کرنے والوں نے، بقول امریکی حکام، داخلی راستوں پر بارودی سرنگیں نصب کر رکھی ہیں تاکہ پیش قدمی کرنے والی کسی بھی قوت کو شہر میں داخلے سے روکا جا سکے۔ نیز شہر کے مختلف حصوں میں موجود مکانات میں دھماکا خیز مواد نصب کیا جا چکا ہے۔
-
عراق: فلوجہ سے نقل مکانی کرنے والے داعش کے نشانے پر
عراق کے شہر فلوجہ میں داعش تنظیم نے شہر سے نقل مکانی کرنے والے متعدد شہریوں کو موت ...
مشرق وسطی -
فلوجہ آپریشن: فوج الصقلاویہ میں داخل، ہزاروں افراد کی نقل مکانی
عراق کی الانبار گورنری کے مرکزی شہر اور داعش کے گڑھ فلوجہ میں عراقی فوج کا آپریشن ...
مشرق وسطی -
فلوجہ آپریشن ایرانیوں کے ہاتھوں یرغمال، فرقہ وارانہ رنگ نمایاں
آپریشن کنٹرول میں خمینی کی تصاویر، ’شکریہ ایران‘ کے نعروں کی چاکنگ
مشرق وسطی -
فلوجہ میں شہریوں کا انسانی ڈھال کے طور پر استعمال
عراق کے مغربی شہر فلوجہ میں داعش کے جنگجوؤں نے مبینہ طور پر سیکڑوں خاندانوں کو روک ...
مشرق وسطی -
عراقی فورسز داعش کے گڑھ فلوجہ میں داخل
عراق میں سرکاری فورسز پیر کے روز فلوجہ شہر میں داخل ہوگئی ہیں۔ عسکری قیادت ...
مشرق وسطی -
حشد الشعبی داعش بن گئی، فلوجہ میں 17 عراقی شہری ذبح
ایران پرعراق میں فرقہ واریت کو ہوا دینے کا الزام
مشرق وسطی