حلب میں حزب اللہ کے 26 ارکان ہلاک اور قید ہونے کا اقرار
لبنانی تنظیم حزب اللہ نے گزشتہ روز 3 ہفتوں کے دوران شام کے شہر حلب میں اپنے 26 ارکان کے ہلاک ہونے اور قیدی بنا لیے جانے کا اقرار کیا ہے۔ یہ بات تنظیم کے سکریٹری جنرل حسن نصر اللہ کے جمعے کے روز ہونے والے خطاب میں سامنے آئی۔
نصر اللہ کے مطابق حلب کا معرکہ "شام میں سب سے بڑا تزویراتی معرکہ" شمار کیا جا رہا ہے۔
نصر اللہ نے باور کرایا کہ ان کی ملیشیاؤں کی ایک بڑی فورس حلب میں بشار الاسد کی فوج اور اس کے حلیفوں کے شانہ بشانہ لڑ رہی ہے تاہم انہوں نے کوئی تعداد نہیں بتائی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ رواں ماہ کے آغاز سے اب تک حلب کے معرکوں میں حزب اللہ کے 26 ارکان ہلاک اور قید ہوچکے ہیں۔
-
حسن نصراللہ کے خفیہ دورہ شام کا انکشاف
حزب اللہ سربراہ کی دمشق میں اہم حکام سے مشاورت: لبنانی اخبار
مشرق وسطی -
منامہ: بحرینی حزب اللہ کے ارکان کی شہریت منسوخ
خلیجی ریاست بحرین کی فوجی عدالت نے بحرینی حزب اللہ نامی گروپ سے وابستہ دو افراد کو ...
بين الاقوامى -
حزب اللہ اور حماس کے حملے ، ہرجانہ کینیڈا میں ایرانی رُقوم سے
کینیڈا کی ایک عدالت نے جمعے کے روز حکم جاری کیا ہے کہ تہران کی جانب سے منصوبہ بند ...
بين الاقوامى