حسن نصراللہ کے خفیہ دورہ شام کا انکشاف
حزب اللہ سربراہ کی دمشق میں اہم حکام سے مشاورت: لبنانی اخبار
لبنان کے ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے حال ہی میں شام کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے شامی حکومت کے اہم عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں۔
لبنان سے شائع ہونے والے اخبار "النھار" نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ حسن نصراللہ اور شامی حکومت کے عہدیداروں کے درمیان ملک کے موجودہ حالات پر صلاح مشورہ بھی ہوا۔
حسن نصراللہ کے خفیہ دورہ شام کا ایک ایسے وقت میں انکشاف ہوا ہے جب دوسری جانب لبنانی شیعہ ملیشیا شام میں باغیوں کے ساتھ لڑائی میں ہلاک ہونے والے اپنے سرکردہ کمانڈر مصطفیٰ بدرالدین کا چہلم منا رہی ہے۔
مصطفیٰ بدرالدین کوقریبا ڈیڑھ ماہ قبل شام میں بمباری کے دوران ہلاک کردیا گیا تھا۔
-
منامہ: بحرینی حزب اللہ کے ارکان کی شہریت منسوخ
خلیجی ریاست بحرین کی فوجی عدالت نے بحرینی حزب اللہ نامی گروپ سے وابستہ دو افراد کو ...
بين الاقوامى -
کولمبیا کے منشیات گینگز کی حزب اللہ کو رُقوم کی فراہمی
شام میں کئی سالوں سے ایرانی آشیرباد کے ساتھ بشار الاسد کی حکومت کے شانہ بشانہ لڑنے ...
بين الاقوامى -
لبنان: حزب اللہ سے وابستہ 100 بنک کھاتے منجمد
لبنان کے ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ مرکزی بنک کے گورنر ریاض سلامہ النقاب نے ...
مشرق وسطی