شامی مفتی کی حلب کی لڑائی میں روس، حزب اللہ سے مدد کی اپیل
شام کے سرکاری مفتی علامہ بدرالدین حسون نے شمالی شہر حلب میں مشکل میں گھری اسدی فوج کی مدد کے لیے لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ اور روس سے مزید مدد کی اپیل کی ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق شام کے سرکاری مفتی علامہ حسون کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں روس اور حزب اللہ سے کہا گیا ہے کہ وہ حلب میں مشکلات کا شکار شامی فوج کی مزید عسکری امداد کریں تاکہ حلب کا معرکہ سرکیا جا سکے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق شامی مفتی اعظم علامہ بدرالدین حسون کی جانب سے حزب اللہ اور روس سے’ڈو مور‘ کا یہ مطالبہ کا ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حلب میں اسدی فوج سنگین مشکلات کا شکار ہو چکی ہے۔ حالیہ دنوں میں بشارالاسد کی وفادار فوج اور ان کے حامیوں کو اپوزیشن کے عسکری گروپوں کی طرف سے سخت ترین مقابلے کا سامنا ہے۔ اس مقابلے میں اسدی فوج کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
حلب میں مشکلات میں گھری شامی فوج کو بچانے کے لیے بشارالاسد کے درباری مفتی علامہ حسون نے ایک ٹی وی بیان میں کہا کہ ’میں اپنے روسی دوستوں اور حزب اللہ سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ شام کے حلب شہر میں ہماری بہادر افواج کی مدد کریں‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ تمام لوگ جو بیرون ملک سے شام میں شام کی عزت، انسانیت، اقدار اور دین کے دفاع میں لڑنے کے لیے آئے ہیں شامی فوج کے دست وبازو بن جائیں۔
انہوں نے اپنے بیان میں بار بار’اجرتی قاتلوں‘ کی اصطلاح استعمال کی اور کہا کہ شام میں باہر سے مسلط کیے گئے اجرتی قاتل شامی قوم کا قتل عام کررہے ہیں تاہم وہ یہ واضح نہیں کرسکے کہ آیا اجرتی قاتلوں سے ان کی کیا مراد ہے۔
شام کے سرکاری مفتی نے ادلب اور الرقہ میں جاری لڑائی میں بھی معاونت کی اپیل کی۔ انہوں نے شام کے سرکاری ذرائع ابلاغ اور حکومتی وفادار صحافیوں سے ٹیلیفون پر بات چیت کی بھی کی۔ انہوں نے سرکاری صحافیوں کو یقین دلایا کہ حکومت ان کے ساتھ ہے انہیں خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔
-
بشارالاسد عوام میں نمودار،نماز کے لیے دمشق کی مسجد میں آمد
شام کے مفتیٔ اعظم احمد حسون اور وزیراعظم وائل الحلقی بھی صدر کے ہمراہ تھے
مشرق وسطی -
پوپ فرانسس کی اپیل پر شام کیلیے امن کی خصوصی دعائیں
سنی مفتی اعظم احمد شام بدرالدین حسون نے بھی حمایت کی ہے
بين الاقوامى -
شامی لڑائی کو روسی جنگ قرار دینے پر مفتی شام پر تنقید
سرکاری مفتی کا دورہ ماسکو، دمشق حکومت کی مدد جاری رکھنے کی اپیل
مشرق وسطی -
سرکاری فوج نے 40 سال میں ایک بھی قتل نہیں کیا: شامی مفتی
#شام میں صدر #بشار_الاسد کے درباری مفتی احمد بدرالدین حسون کا ایک نیا بیان سامنے ...
مشرق وسطی -
شامی مفتی کا ایران وترکی کے لیے حلال وحرام کا پیمانہ الگ!
عربی سے نابلد خلافت عثمانیہ کا اسلام مشکوک قراردیا
بين الاقوامى -
شامی مفتی کا رفیق حریری کے قاتل کو خراج عقیدت پیش!
حال ہی میں شام کے دارالحکومت دمشق کے قریب ایک مشتبہ بم دھماکے میں مارے جانے والے ...
مشرق وسطی