.

یمنی باغیوں کے حملے میں سعودی شہری جاں بحق، چھ زخمی

زخمیوں میں ایک پاکستانی شہری بھی شامل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن میں حوثی باغیوں اور علی صالح ملیشیا کی طرف سے سعودی شہر نجران پر داغے گئے راکٹ حملوں کے نتیجے میں ایک سعودی شہری جاں بحق اور کم سے کم چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمی ہونے والے تمام شہری غیرملکی بتائے جاتے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے نامہ نگار کے مطابق ہفتے کے روز یمن سے حوثی باغیوں نے ایرانی ساختہ’’زلزال3‘‘ اور کاتیوشا راکٹوں سے نجران کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک سعودی شہری جاں بحق ہو گیا۔

نجران میں شہری دفاع کے ترجمان کیپٹن علی بن عمیر الشھرانی کا کہنا ہے کہ ہفتے کو مقامی وقت کے مطابق دن ڈیڑھ بجے شہری دفاع کے عملے کو اطلاع ملی کہ شہر میں دو راکٹ حملے کیے گئے ہیں۔ شہری دفاع کا عملہ فوراً جائے وقوعہ پر پہنچا۔ ترجمان نے بتایا کہ یمن سے داغے گئے راکٹوں کے نتیجے میں ایک سعودی شہری جاں بحق اور چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں پانچ یمنی اور ایک پاکستانی شہری شامل ہے۔

1