بغداد ایک بار پھر ہولناک بم دھماکوں سے لرز اٹھا
زور دار دھماکوں سے 57 ہلاک اور زخمی
عراق کے دارالحکومت بغداد میں شاہراہ فلسطین پر دو سلسلہ وار بم دھماکوں کے نتیجے میں کم سے کم 57 افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
بغداد سے العربیہ کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ دونوں بم دھماکے وسطی بغداد کی شاہراہ فلسطین پر واقع وزرارت داخلہ کے ہیڈ کواٹر کے قریب النخیل ٹریڈ سینٹر میں ہوئے۔
عراقی ذرائع کے مطابق ایک دھماکہ بارود سے بھری کار کے ذریعے کیا گیا تھا جب کہ دوسرا دھماکہ کار کار کنگ میں نصب بم سے کیا گیا۔
خیال رہے کہ النخیل ٹریڈ سینٹر کا افتتاح ایک سال قبل کیا گیا تھا۔ شاہراہ فلسطین پر واقع یہ تجارتی مرکز رات گئے تک کھلا رہتا ہے۔ عید الاضحیٰ کے ایام میں تجارتی مرکز میں خریداروں کا بہت زیادہ رش تھا۔
عراقی وزارت داخلہ کے ترجمان سعد معن کا کہنا ہے کہ دھماکوں سے تجارتی مرکز کے اندر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
-
بغداد : پے درپے بم دھماکے اور فائرنگ ،13 افراد ہلاک
عراق کے دارالحکومت بغداد میں جمعرات کے روز پے در پے بم دھماکوں اور فائرنگ کے ...
مشرق وسطی -
بغداد میں آتش گیر مادہ پھینک کرمعصوم بچوں کو جلایا گیا؟
عراق کی وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ بغداد کے یرموک اسپتال کے زچہ وبچہ وارڈ ...
مشرق وسطی -
بغداد : خودکش بم دھماکے میں 12 افراد ہلاک ،22 زخمی
عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایک چیک پوائنٹ کے نزدیک خودکش بم دھماکے میں بارہ ...
مشرق وسطی