اتحادی فوج کے فضائی حملے میں داعش کا وزیر اطلاعات ہلاک
امریکی وزارت دفاع پینٹا گون نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کی قیادت میں دولت اسلامیہ عراق وشام ’داعش‘ کے خلاف سرگرم عالمی اتحاد کے جنگی جہازوں نے 7 ستمبر 2016ء کو ایک فضائی حملے میں داعش کا وزیر اطلاعات ہلاک کردیا تھا۔
امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان پیٹر کک نے بتایا کہ فضائی حملہ نہایت احتیاط اور باریک بینی کے ساتھ مانیٹرنگ کے بعد کیا گیا۔ شام میں داعش کے مرکز سمجھے جانے والے شہر الرقہ میں ہونے والے فضائی حملے میں داعش کا اہم کمانڈر وائل عادل حسن سلمان الفیاض المعروف ڈاکٹر وائل ہلاک ہوگیا۔ مقتول داعش تنظیم کے اطلاعات ونشریات کے شعبے کا انچارج تھا۔
پیٹر کک کا کہنا تھا کہ مقتول داعشی کمانڈر پروپیگنڈہ ویڈیوز تیار کرنے، قیدیوں کے قتل اور انہیں تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے واقعات کی فوٹیج تیار کرنے کے ساتھ انہیں انٹرنیٹ پر پوسٹ کرنے کی نگرانی کرتا تھا۔ کمانڈر ڈاکٹر وائل کو تنظیم کے دوسرے اہم ترین جنگجو ابو محمد العدنانی کا بھی مقرب سمجھا جاتا تھا۔ العدنانی کو 30 اگست کو ایک فضائی حملے میں ہلاک کردیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر وائل داعش کی مرکزی مجلس شوریٰ کا بھی رکن تھا۔
امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر وائل نامی داعشی کمانڈر کی ہلاکت سے شام وعراق میں سرگرم دہشت گردوں کو ایک بڑے نقصان سے دوچار کیا گیا ہے۔ اس ہلاکت سے دہشت گردوں کی پلاننگ، فنڈنگ اور حملوں کی صلاحیت متاثر ہوگی۔
-
داعش کا اہم ترین مرکز "کیمیائی ہتھیاروں کا کارخانہ" تباہ !
برطانوی اخبار ٹائمز کے مطابق داعش تنظیم کے ٹھکانوں پر حالیہ بم باری میں تنظیم کے ...
مشرق وسطی -
داعش کا ترجمان ابو محمد العدنانی حلب میں قتل
شدت پسند گروپ دولت اسلامی ’’داعش‘‘ کے ترجمان ابو محمد ...
مشرق وسطی -
داعش کے ترجمان کو ہلاک کرنے کا روسی دعویٰ مذاق ہے: امریکی حکام
امریکی حکام نے روس کے داعش کے ترجمان ابو محمد العدنانی کو شام میں ہلاک کرنے کے ...
مشرق وسطی