بیت المقدس کو اسرائیل کا غیر منقسم دارالحکومت تسلیم کرلوں گا : ٹرمپ
امریکی صدارتی انتخابات کے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر وہ منتخب ہو گئے تو بیت المقدس کو اسرائیلی ریاست کا غیر منقسم دارالحکومت تسلیم کر لیں گے۔ یہ بات انہوں نے اتوار کے روز نیویارک میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتنیاہو کے ساتھ ملاقات میں کہی۔ ٹرمپ ٹاور میں ایک گھنٹے سے زیادہ جاری رہنے والی بات چیت میں "دونوں ملکوں کے لیے متعدد اہم موضوعات" زیر بحث آئے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کی جانب سے جاری بیان کے مطابق " ٹرمپ نے اس بات کو تسلیم کیا کہ بیت المقدس تین ہزار سال سے زیادہ عرصے سے یہودی قوم کا دائمی دارالحکومت ہے اور ٹرمپ انتظامیہ کے تحت امریکا آخرکار اس ہدایت کو قبول کر لے گا کہ کانگریس بیت المقدس کو اسرائیلی ریاست کا غیر منقسم دارالحکومت تسلیم کرلے"۔
بیت المقدس اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان تنازع کا محور ہے۔ اسرائیل نے شہر کے مشرقی حصے کو شامل کر کے پورے بیت المقدس کو اپنا دارالحکومت بنانے کا اعلان کر دیا۔ تاہم اقوام متحدہ نے شامل کیے جانے کے اس عمل کی مذمت کی جب کہ فلسطینیوں کی جانب سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ مشرقی بیت المقدس ان کی مطلوبہ ریاست کا دارالحکومت ہو۔
بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ ٹرمپ نے اسرائیل کو دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں امریکا کا بنیادی شراکت دار قرار تسلیم کیا اور ساتھ ہی ایران کے ساتھ نیوکلیئر معاہدے ، داعش کے خلاف لڑائی اور علاقائی امن سے متعلق دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔
بعد ازاں اسرائیلی وزیراعظم نے نیویارک کے ایک ہوٹل میں صدارتی انتخابات کی ڈیموکریٹک امیدوار ہیلری کلنٹن سے بھی ملاقات کی۔ ہیلری کی انتخابی مہم کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ڈیموکریٹک امیدوار نے دونوں ملکوں کے درمیان "تزویراتی مفادات" پر زور دیا اور کچھ عرصہ قبل امریکا کی جانب سے اعلان کردہ فوجی امداد کے لیے اپنی حمایت کا یقین دلایا۔
بیان کے مطابق ہیلری نے نیتنیاہو سے وعدہ کیا کہ امریکا علاقائی "دہشت گرد دھمکیوں" کا مقابلہ کرنے کے لیے اسرائیل کی مدد کرے گا۔ علاوہ ازیں سابق وزیر خارجہ نے ایک بار پھر اپنا موقف دہرایا کہ وہ دونوں فریقوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کے ذریعے دو ریاستی حل کی بنیاد پر اسرائیلی فلسطینی تنازع کو حل کرنے کے لیے کام کریں گی۔
-
ایران ایک قابض ریاست ہے : ڈونلڈ ٹرمپ
سال 2016 میں امریکی صدارتی انتخابات کے لیے ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ...
بين الاقوامى -
میلانیا ٹرمپ کا 150 ملین ڈالر کی ہتک عزت کا دعویٰ
امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ نے ڈیلی میل آن لائن اور ایک ...
بين الاقوامى -
ڈونلڈ ٹرمپ میکسیکو جائیں گے،صدر نائٹو سے ملاقات کریں گے
امریکا کی ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کے دورے پر جانے ...
بين الاقوامى