بغداد میں ایک اور خودکش بم دھماکا ، 9 افراد ہلاک ،30 زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایک شیعہ اکثریتی علاقے میں منگل کے روز خودکش بم دھماکے میں نو افراد ہلاک اور تیس زخمی ہوگئے ہیں۔

عراقی حکام کے مطابق حملہ آور بمبار نے دارالحکومت کے مشرقی علاقے بغداد الجدید میں ایک بازار میں خود کو دھماکے سے اڑایا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بم دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

فوری طور پر کسی گروپ نے اس بم حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے لیکن یہ سخت گیر جنگجو گروپ داعش کی کارستانی ہی لگتی ہے۔سوموار کے روز بغداد میں خودکش بم دھماکے میں سات افراد ہلاک اور اٹھائیس زخمی ہوگئے تھے۔

داعش نے اس خودکش بم دھماکے کی ذمے داری قبول کی تھی۔داعش سے وابستہ اعماق نیوز ایجنسی نے دعویٰ کیا تھا کہ بغداد کے مغربی علاقے میں اس بم حملے میں ایران کی حمایت یافتہ بدر تنظیم کے ارکان کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

داعش نے اس سال امریکا کی حمایت یافتہ عراقی فورسز اور ایران کی حمایت یافتہ شیعہ ملیشیاؤں سے لڑائی میں شکست اور اپنے زیر قبضہ بہت سے علاقے کھوجانے کے بعد بغداد حکومت کی عمل داری والے علاقوں میں حملے تیز کردیے ہیں۔

داعش نے بغداد کے کاروباری علاقے کرادہ میں جولائی میں ایک تباہ کن ٹرک بم دھماکے کی ذمے داری قبول کی تھی۔اس حملے میں تین سو چوبیس عراقی ہلاک ہوگئے تھے۔عراق پر 2003ء میں امریکا کی قیادت میں فوجوں کی چڑھائی کے بعد یہ سب سے تباہ کن بم دھماکا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں