اماراتی شہری کو ’انسٹا گرام‘ پربھائی کی تصویرپرتبصرہ مہنگا پڑگیا
تصویر پرشرمناک کمنٹس کی پاداش میں اماراتی نوجوان کو قید اور جرمانہ کی سزا
متحدہ عرب امارات کی ایک مقامی عدالت نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ’انسٹا گرام‘ پربھائی کی تصویر پر یک لفظی متنازع تبصرہ کرنے کی پاداش میں ایک نوجوان کو اڑھائی لاکھ درہم اور تین ماہ کی قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق حال ہی میں خورفکان کی مقامی عدالت کے جج عمار الجیلانی کے سامنے اماراتی پولیس کی جانب سے ایک نوجوان کا کیس پیش کیا گیا۔ کیس کی سماعت کے وقت پراسیکیوٹر سلیمان صالح الکعبی اور سیکرٹری عبداللہ مرید بھی موجود تھے۔ پولیس کے بیان کے مطابق انہیں حال ہی میں ایک شکایت موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ انسٹا گرام پر پوسٹ ایک شہری کی تصویر پرشرمناک لفاظ پرمبنی تبصرہ کیا گیا ہے۔ اس پر پولیس نےمتعلقہ شہری کو طلب کرکے اس سے پوچھ گچھ کی۔ اس نے بتایا کہ تصویر پرتبصرہ اس کے بھائی نے کیا ہے۔
بعد ازاں اس کے چھوٹے بھائی کو طلب کیا گیا تو اس نے تسلیم کیا کہ بھائی کی تصویر پرتبصرہ اس نے ہی کیا تھا۔ اس پرعدالت نے ملزم کو تین ماہ قید اور اڑھائی لاکھ درہم جرمانہ ادا کرنے کی سزا کا حکم دیا ہے۔
ملزم نے سزا کے خلاف اپیل کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس کی سماعت 19 جولائی کو ہوگی۔
-
بہروپن شیطان؟ شام کی خاتون اوّل کا انسٹا گرام پر امن اور محبت کا پرچار
ملک میں جاری خونریزی سے ''شاہی جوڑے'' کا سوشل میڈیا پر اظہار لاتعلقی
مشرق وسطی -
امارات: 50 لاکھ ڈالر مالیت کی نمبر پلیٹ کی خریداری
اماراتی تاجر نے ثابت کردیا ’شوق کا کوئی مول نہیں‘
بين الاقوامى -
بیوی یا 'واٹس اپ' میں سے ایک کا انتخاب کر لو!
امارات میں طلاق کے 50% طلاق کے واقعات کا محرک سوشل میڈیا!
ایڈیٹر کی پسند