جنرل قاسم سلیمانی کی حلب میں اگلے مورچوں پر آمد :ویڈیو
ایران کی بیرون ملک سرگرم ’فیلق القدس‘ کے سربراہ اور شام وعراق میں جنگجوؤں کی رہ نمائی میں مشہور جنرل قاسم سلیمانی کو شام کے شہر حلب میں اگلے مورچوں پر دکھایا گیا ہے۔
العربیہ نیوز چینل کے برادر ٹیلی ویژن ’’الحدث‘‘ کی رپورٹ کے مطانق عراق کی شیعہ ملیشیا’’عصائب اھل الحق‘‘ کے زیرانتظام ’’حرکۃ النجباء‘‘ نامی ایک گروپ نے انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں جنرل قاسم سلیمانی کو حلب میں محاذ جنگ کے اگلے مورچوں پر دکھایا گیا ہے۔ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا ویڈیو کس تاریخ کو تیار کی گئی تھی تاہم اس میں حرکۃ النجباء نے کہا کہ فیلق القدس کے سربراہ جنرل سلیانی حلب میں اگلے مورچوں پر موجود ہیں۔
’حرکۃ النجباء‘ اعتراف کرچکی ہے کہ ایران نے عراق میں تمام معرکوں کے دوران اپنے جنگجو عراق بھیجے ہیں۔
حالیہ عرصے کے دوران جنرل قاسم سلیانی کو شام اور عراق کو باہم ملانے والے مقامات پر دیکھا گیا ہے۔ ایرانی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق جنرل سلیمانی نے عراق میں کئی معرکوں کی قیادت کی ہے جن میں شمالی بابل کے جرف الصخر، صلاح الدین گورنری کے امرلی شہر، معرکہ فلوجہ اور کئی دوسرے معرکے شامل ہیں۔
تہران کا دعویٰ ہے کہ شام اور عراق میں اس کی فوجی صرف عسکری رہ نمائی اور مشاورت کی ذمہ داریوں تک محدود ہیں مگر جنرل سلیمانی سمیت ایرانی فوجی افسر براہ راست جنگ میں حصہ لیتے پائے گئے ہیں۔ حال ہی میں ایران نے بھی اعتراف کیا تھا کہ مغربی موصل میں داعش کے خلاف سرگرم الحشد الشعبی ملیشیا کو اس کی بھرپور مدد حاصل ہے۔
-
تل عفر میں چڑھائی کے لیے الحشد الشعبی سلیمانی کے حکم کی منتظر
عراق کے شمالی شہر موصل میں داعش کے خلاف جاری فوجی آپریشن میں شیعہ عسکری گروپوں کی ...
مشرق وسطی -
قاسم سليمانی موصل کے مغرب میں موبیلائزیشن ملیشیا کا قائد
عراق میں پاپولر موبیلائزیشن ملیشیاؤں کے نائب سربراہ انجینئر ابو مہدی نے بتایا ہے ...
مشرق وسطی -
قاسم سلیمانی "تل عفر" معرکے میں شرکت کے لیے بے تاب کیوں ؟
عراقی ذرائع نے بتایا ہے کہ ایرانی القدس فورس کا دہشت گرد کمانڈر دو روز قبل عراقی ...
مشرق وسطی