حلب میں اپوزیشن کے حملے میں روسی عسکری مشیرہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

شام کے جنگ زدہ شہر حلب کے مغرب میں اپوزیشن کی ایک کارروائی کے نتیجے میں روسی فوج کا ایک سینیر عسکری مشیر ہلاک ہوگیا۔

روسی وزارت دفاع کی جانب سے بدھ کے روز جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مغربی حلب میں شامی اپوزیشن کے حملے میں کرنل روسلان گالیٹزکی ہلاک ہوگیا۔ مقتول کرنل شام میں فوجیوں کے عسکری مشیر کے طور پر کام کر رہا تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کرنل گالیٹزکی اپوزیشن گروپوں کی گولہ باری سے شدید زخمی ہوا۔ اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں تین روز تک اسے انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھاگیا۔ تاہم ڈاکٹر اس کی جان بچانے میں ناکام رہے۔ گذشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

قبل ازیں مغربی حلب میں الفرقان کالونی میں روسی فوج کی دو نرسوں کی ہلاک اور ایک چلڈرن ڈاکٹر کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں