یقین آئے گا۔۔۔ سعودی عرب میں برفانی آندھی کے بیچ ٹرین

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سوشل میڈیا پر سرگرم افراد کی جانب سے سعودی عرب کے شمال میں ایک ٹرین کی تصویر گردش میں لائی گئی ہے جس میں یہ ٹرین برف کاسینہ چیرتے ہوئے اپنی منزل کی طرف گامزن ہے۔ اس نادر نوعیت کا منظر اس سے قبل مملکت کے باسیوں کے مشاہدے میں نہیں آیا۔ سوشل میڈیا پر اس کو مغربی ممالک کے موسم سرما کے منظر جیسا قرار دیا گیا ہے۔

معلومات کے مطابق مذکورہ تصویر عرعر اور طریف کے درمیان واقع علاقے "حزم الجلاميد" کی ہے۔ اس علاقے سے نکلنے والے فاسفیٹ کو ٹرین کے ہی ذریعے دیگر علاقوں میں منتقل کیا جاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے مملکت میں سیاحت سے متعلق حکام پر زور دیا ہے کہ وہ ان سیاحت کے لحاظ سے ان علاقوں سے فائدہ اٹھائیں جہاں ہر سال برف باری دیکھنے میں آتی ہے اور مملکت کے شمال میں یہ علاقے سعودیوں اور خلیجیوں کے لیے اس سیزن میں انتہائی پر کشش ہوتے ہیں۔ ٹوئیٹر پر ایک صارف نے سوال کیا ہے کہ "دنیا سوئٹزرلینڈ کا سفر کیوں کرتی ہے جب کہ سوئٹزرلینڈ خود ہر سال ہمارے یہاں آجاتا ہے؟"۔ صارف کا اشارہ مناظر اور موسم کی مشابہت کی جانب تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں