اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک
اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں ہفتے کے روز فائرنگ کے ایک واقعے میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
اسرائیلی روزنامے ہارٹز کی اطلاع کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ تل ابیب کی توت زیرت ہارٹز شاہراہ پر واقع ایک زیر زمین گیراج میں پیش آیا ہے۔
طبی ذرائع نے بتایا ہے کہ گولیوں سے زخمی دو افراد کو اسپتال لایا گیا تھا ،جہاں وہ اپنے زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گئے ہیں۔ان کی عمریں بیس اور تیس سال کے درمیان تھیں۔اسرائیلی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس واقعے کا دہشت گردی سے تعلق نہیں اور یہ مجرمانہ کارروائی کا نتیجہ ہے۔