سوڈانی صدر کا اماراتی قیادت کے ہمراہ دفاعی نمائش کا دورہ
سوڈان کے صدر عمر البشیر نے متحدہ عرب امارات کے دو طاقتور رہنماوں کے ہمراہ اتوار کے روز ابوظہبی میں جاری آئیڈیکس دفاعی نمائش کا دورہ کیا۔
دفاعی نمائش "آئیڈیکس" کے دورہ کے موقع پر ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ محمد بن زاید آل نھیان اور حاکم دبئی شیخ محمد بن راشد المکتوم بھی سوڈانی صدر کے ہمراہ تھے۔
تینوں رہنماوں نے نمائش میں عسکری کارروائیوں کے مظاہرے دیکھے۔ اس موقع پر نمائش میں رکھے گئے اسلحہ سے دھماکے کئے گئے جبکہ بین الاقوامی دفاعی نمائش اور کانفرنس 'آئیدیکس' میں شامل لڑاکا طیاروں اورہیلی کاپٹروں نے بھی اپنی منفرد دفاعی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
آئیڈیکس نمائش کا اہتمام ہر دو سال بعد یو اے ای کے صدر مقام ابوظہبی میں باقاعدہ سے کیا جاتا ہے۔ اس میں پاکستان سمیت دنیا پھر سے دفاعی پیداوار کے ادارے شرکت کرتے ہیں۔
-
یو اے ای کتاب میلے میں 15 لاکھ کتب کی نمائش
شارجہ کتاب میلے میں امسال متعدد نئے ریکارڈ قائم ہوئے
ایڈیٹر کی پسند -
دبئی میں اسلامی تبرکات کی منفرد نمائش کا اہتمام
کعبہ اللہ کے پٹ، غلاف اور مقام ابراہیم زائرین کی خصوصی دلچپسی کا باعث
ایڈیٹر کی پسند -
ایران : فوجی نمائش میں روسی ہتھیار پیش !
ایران کے دارالحکومت تہران کے جنوب میں فوجی نمائش کے دوران ایس-300 میزائل شکن روسی ...
مشرق وسطی