القاعدہ کا دوسرا اہم ترین کمانڈر شمالی شام میں ہلاک
القاعدہ تنظیم کے قریب شمار کی جانے والی ویب سائٹوں نے اعلان کیا ہے کہ القاعدہ تنظیم کے سربراہ ایمن الظواہری کا نائب اور تنظیم کا دوسرا سرکردہ ترین کمانڈر عبداللہ محمد رجب عبدالرحمن عُرف ابو الخیر المصری شام کے شمال میں ہلاک ہو گیا ہے۔
مذکورہ ویب سائٹوں کے مطابق شام کے شمالی صوبے اِدلب میں امریکی ڈرون طیارے کے ذریعے ابو الخیر کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔
ابو الخیر المصری کا نام گزشتہ برس اُس وقت منظر عام پر آیا تھا جب القاعدہ تنظیم نے المصری کا ایک صوتی پیغام جاری کیا تھا۔ اس پیغام میں اُس نےجبہۃ النصرہ کے نام سے جانی جانے والی تنظیم کی مجلس شوری کو اجازت دی تھی کہ وہ القاعدہ کے ساتھ اپنا الحاق ختم کرنے کے بعد اپنا نام بھی تبدیل کر سکتی ہے۔ بعد ازاں تنظیم اب جبہۃ فتح الشام یا جفش کے نام سے جانی جاتی ہے۔
-
داعش کے چنگل سے بچ نکلنے والے کرد فوج نے یرغمال بنا لیے
موصل کے باشندے دہری مصیبت کا شکار: ہیومن رائٹس واچ
مشرق وسطی -
اسد رجیم اور داعش میں گٹھ جوڑ کے ناقابل تردید شواہد ہیں: اپوزیشن
داعش اور اسد رجیم کے باہمی تعلق کو اقوام متحدہ میں لے جانے کا فیصلہ
مشرق وسطی -
موصل: چھینے گئے علاقوں میں داعش کے خفیہ سیل سرگرم
رات کی تاریکی میں لوٹ مار اور قتل وغارت گری کا بازار گرم
مشرق وسطی