اسرائیلی فوج کے غزہ پر راکٹ کے جواب میں فضائی حملے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

اسرائیلی فضائیہ نے جمعرات کی صبح فلسطینی علاقے سے ایک راکٹ فائر کیے جانے کے ردعمل میں غزہ پر دو حملے کیے ہیں۔

اسرائیلی فوج اور فلسطینی ذرائع نے ان دونوں حملوں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں دی ہے۔

اسرائیلی فوج نے قبل ازیں ایک بیان میں بدھ کی رات غزہ کی پٹی سے جنوبی اسرائیل کی جانب ایک راکٹ چلائے جانے کی اطلاع دی تھی۔اس حملے کے ردعمل میں اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے غزہ کی پٹی کے شمال میں حماس کے دو ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی لڑاکا طیارے نے حماس کے عسکری بازو عزالدین القسام بریگیڈز کے ایک تربیتی مرکز پر دو بم گرائے ہیں۔ غزہ کی سکیورٹی سروسز کے مطابق غزہ شہر کے مشرق میں ایک کھلی جگہ پر اسرائیلی طیارے نے ایک اور حملہ کیا ہے لیکن ان حملوں میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں