عراق: جنگ کا پانسا پلٹنے کے لیے داعش کی نئی حکم عملی
داعش کا دائیں ساحلی علاقے سے عراقی فوج پر حملہ
عراق کے سیکیورٹی حکام کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شدت پسند گروپ دولت اسلامی ’داعش‘ نے جنگ کا پانسا پلٹنے کے لیے غیرمتوقع مقامات سے عراقی فوج پر حملے شروع کر دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جمعرات کی شام داعشی جنگجوؤں نے صلاح الدین گورنری کے دائیں ساحلی کنارے میں الشرقاط سے ھاون راکٹوں کے ذریعے حملہ کیا ہے۔
عراقی سیکیورٹی فورسز کے ایک ذریعے نے ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کو بتایا کہ حوثی باغیوں نے صلاح الدین گورنری میں ساحلی علاقے الشرقات کے الخضرانیہ اور الحوریہ سے راکٹوں کے ذریعے حملہ کیا تاہم اس موقع پر موجود سیکیورٹی فورسز نے داعش کا حملہ پسپا کردیا۔ دہشت گردوں اور عراقی فوج کے درمیان شدید لڑائی کی بھی اطلاعات ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ داعشی جنگجوؤں نے دائیں ساحلی علاقے سے حملہ کرنے کے ساتھ ساتھ بعض دوسرے مقامات سے بھی صلاح الدین گورنری کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔
خیال رہے کہ حالیہ چند ماہ کے دوران عراقی فوج کے آپریشن کے نتیجے میں داعش کے قبضے سے کئی اہم علاقوں کو آزاد کرایا گیا ہے مگر داعشی دہشت گرد کھوئے ہوئے علاقوں پر چھپ کر دھوکے سے حملے کررہے ہیں۔
-
عراق میں داعش اپنے زیرتسلط 60% علاقوں سے محروم
’داعش کو موصل میں مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا گیا‘
مشرق وسطی -
داعش کو عراق میں جنگی جرائم کی سزا سے بچنے نہ دیں : امل کلونی
انسانی حقوق کے دفاع کی سرگرم کارکن اور وکیل امل کلونی نے عراق سے مطالبہ کیا ہے کہ ...
مشرق وسطی -
عراق : شادی کی تقریب میں دو خودکش بم دھماکے ، 20 افراد ہلاک
عراق کے شمالی شہر تکریت کے نزدیک واقع ایک گاؤں میں شادی کی ایک تقریب میں دو خودکش ...
مشرق وسطی