بیروت کے قلب میں حزب اللہ ملیشیا کا "طاقت کا مظاہرہ"
سوشل میڈیا پر جمعے اور ہفتے کے روز جاری تصاویر میں حزب اللہ ملیشیا کے مسلح ارکان بیروت کے جنوبی نواحی علاقے الضاحیہ میں سکیورٹی کارروائیاں کرتے اور چھاپے مارتے نظر آر ہے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب حزب اللہ ارکان تنظیم کی تقاریب کے علاوہ اس طرح وڈیو میں کسی مقام پر پھیلے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
حزب اللہ کے ارکان کی "سوشل سکیورٹی ٹیم" سکیورٹی فورسز کی جگہ لے کر البراجنہ کے علاقے میں پھیل گئی۔ لبنانی میڈیا کے مطابق اس اقدام کا مقصد علاقے میں منشیات کے تاجروں اور اس کاروبار میں ساز باز کرنے والوں کے ٹھکانوں پر چھاپے مارنا تھا۔
بیروت میں مقامی ذرائع نے ریاستی قانون سے باہر ان مسلح چھاپوں کی نوعیت پر روشنی ڈالی۔ ذرائع نے انکشاف کیا کہ کارروائی میں اُن منشیات کے بیوپاریوں اور لٹیروں کی ٹولیوں پر ہاتھ ڈالا گیا جن کو گزشتہ عرصے کے دوران سکیورٹی فورسز پکڑنے میں ناکام رہی تھیں۔
ادھر براج البراجنہ کی بلدیہ کے سربراہ نے مقامی ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ "صورت حال" قابو میں ہے اور یہ اقدام سکیورٹی فورسز کے ساتھ کوآرڈی نیشن سے عمل میں لایا گیا۔ دوسری جانب حزب اللہ کے رکن پارلیمنٹ علی عمار نے ہفتے کے روز ٹیلی وژن پر ایک بیان میں کہا کہ جمعے کی رات بیروت میں جو "طاقت کی نمائش" (سوشل میڈیا پر کئی حلقوں نے کارروائی کو یہ ہی نام دیا) کی گئی وہ تنظیم کے ارکان کا خود ساختہ عمل تھا اور اس میں قیادت کے ساتھ کسی قسم کی کوآرڈی نیشن نہیں کی گئی۔ معلوم رہے کہ حزب اللہ اپنے ارکان کے نظم و ضبط کے حوالے سے بلند و بانگ دعوے کرتی ہے تاہم حالیہ کارروائی نے اس "پروپیگنڈے" کی حقیقت بے نقاب کر دی ہے۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب لبنانی سکیورٹی فورسز کی طرف سے کیپٹاگون گولیوں کے تاجروں کو پکڑنے کے واسطے کوششیں جاری ہیں ، مذکورہ گولی خلیجی ممالک اسمگل کی جاتی ہے۔ تاہم سکیورٹی ذرائع کے مطابق حزب اللہ ملیشیا کی طرف سے بھرپور سکیورٹی مداخلت کے پیش نظر یہ کوششیں متاثر ہوتی ہیں۔
-
حزب اللہ کے کمانڈر اسماعيل علی مرتضى کی شام میں ہلاکت
لبنانی تنظیم حزب اللہ کے زیر انتطام ویب سائٹوں نے اعلان کیا ہے کہ تنظیم کا کمانڈر ...
بين الاقوامى -
حزب اللہ کے سربراہ کے خلاف قتل، ریپ اور اغواء کا مقدمہ
لبنان کی ایک صحافیہ ماریا معلوف نے ایران نواز شیعہ جنگ جو گروپ حزب اللہ کے ...
مشرق وسطی -
حزب اللہ کی معاون "مالی سلطنت" کا مالک امریکا کی حراست میں
مراکش میں لبنانی شہری قاسم تاج الدین کو حراست میں لیے جانے کے معاملے کے بعد امریکی ...
مشرق وسطی