عراق : تکریت میں داعش کا حملہ ، 26 افراد ہلاک اور 40 زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

عراق میں سکیورٹی اور طبی ذرائع نے بدھ کے روز بتایا ہے کہ منگل کی شب تکریت شہر میں داعش تنظیم کے حملے کے نتیجے میں 14 پولیس اہل کاروں سمیت کم از کم 26 افراد ہلاک اور 40 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔

مذکورہ ذرائع نے "العربیہ ڈاٹ نیٹ" کو بتایا کہ داعش کے ارکان نے تکریت شہر کے وسطی علاقے میں الزہور اسٹریٹ پر پولیس کے گشتی دستے کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ واقعے میں شہریوں کی ہلاکت بھی ہوئی جب کہ عراقی پولیس اور ایک عمارت میں چھپے ہوئے مسلح افراد کے درمیان ابھی تک جھڑپ جاری ہے۔

عراق کے صوبے صلاح الدین بالخصوص تکریت میں وقتا فوقتا ہونے والے حملوں اور دھماکوں میں شہریوں کا جانی نقصان دیکھنے میں آتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں