یمن: حوثیوں سے آزادی کے بعد المخاء اور حدیدہ بندرگاہیں بحالی کی راہ پر!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

یمنی حکومت نے بحیرہ احمر کے ساحل پر موجود بندرگاہ المخاء کو حوثی باغیوں کے شکنجے سے آزاد کروانے کے بعد بحری جہازوں کی آمد ورفت کے لئے دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سعودی خبررساں ایجنسی "سعودی پریس ایجنسی" کے مطابق یمن کے نائب وزیر ٹرانسپورٹ ناصر شریف کا کہنا ہے کہ "وزارت ٹرانسپورٹ الحدیدہ اور المخاء کی بندرگاہوں کو استعمال میں لانے کے لئے ضروری اقدامات مکمل کررہی ہے۔"

اس سے پہلے المخاء بندرگاہ حوثی باغیوں کے قبضے میں تھی جس کے ذریعے سے وہ ہتھیار کی سپلائی برقرار رکھنے اور سمندری ٹریفک کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کا کام لیتے تھے۔

پچھلے ہفتے کے دوران یمنی حکومت کی وفادار فورسز اور ان کے عرب اتحادیوں نے الحدیدہ پورٹ کو حوثیوں کے قبضے سے آزاد کروا لیا تھا۔ الحدیدہ پورٹ یمن میں کھانے پینے کی 70 فی صد اشیاء کی درآمد کے لئے استعمال ہوتی رہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں