شامی اپوزیشن اور اسد رجیم کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ
احرار شام 500 افراد کی رہائی میں کامیاب
شام میں اپوزیشن کے مسلح گروپ ’احرار الشام‘ اور اسد رجیم کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا ایک نیا معاہدہ طے پایا ہے۔ اس معاہدے کے تحت اسد رجیم نے 500 قیدیوں کو احرار الشام کے حوالے کرنے سے اتفاق کیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق جمعہ کے روز احرار الشام کے ترجمان محمد ابو زید نے بتایا کہ ان کی تنظیم اور اسد رجیم کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدے طے پاچکا ہے۔ اس معاہدے کے تحت شامی فوج پانچ سو قیدیوں کو اگلے چند گھنٹوں کے اندر اندر حلب سے باہر منتقل کرے گی۔
ایک سرکردہ عرب سفارت کار نے بتایا کہ شامی اپوزیشن گروپ اور اسد رجیم کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے لیے مذاکرات قطر میں ہوئے جن میں ایرانی عہدیداروں نے بھی شرکت کی تھی۔
-
معاہدے کے باوجود ایران جوہری بم تیار کر رہا ہے: اپوزیشن
ایرانی اپوزیشن نے الزام عاید کیا ہے کہ امریکا سمیت چھ عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری ...
مشرق وسطی -
ترکی : بڑی اپوزیشن جماعت کا پارلیمان کو خیرباد کہنے پر غور
ترکی کی حزب اختلاف کی بڑی جماعت ری پبلکن پیپلز پارٹی نے اتوار کو ملک میں منعقدہ ...
بين الاقوامى -
شام میں بحران کے حل کے لیے امریکا کا ’جامع منصوبہ‘ کیا ہے؟
دہشت گردی کا خاتمہ، محفوظ زون کا قیام اور اپوزیشن میں اتحاد
مشرق وسطی