شمالی الانبار میں داعش کا کمان سینٹر تباہ، 30 دہشت گرد ہلاک
عراقی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ضلع صلاح الدین سے متصل الانبار گورنری کے صحرائی علاقے المالحہ میں شدت پسند تنظیم ’داعش‘ کے ایک کمان سینٹر کو تباہ کردیا ہے جس کے نتیجے میں کم سے کم 30 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عراقی فوج کے بریگیڈ 7 کے ایک ذریعے نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز، قبائلی جنگجوؤں اور فضائیہ کی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں شمالی الانبار میں داعش کے کمان سینٹر کو تباہ کردیا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ المالحہ میں داعش کا کمان سینٹر سیکیورٹی فورسز کے کنٹرول میں ہے۔
آپریشن میں داعش کے تیس جنگجو ہلاک، ان کے کمان سینٹر اور مواصلاتی نظام پر فورسز نے کنٹرول حاصل کرلیا ہے جب کہ داعش کی جانب سے تیار کی گئی دو بمبار کاریں بھی تباہ کردی گئی ہیں۔
-
عراق: الانبار میں بمباری کے نتیجے میں 51 داعشی جنگجو ہلاک
#عراق کی مشترکہ سیکیورٹی فورسز نے شورش زدہ صوبہ #الانبار میں شدت پسند تنظیم دولت ...
مشرق وسطی -
'اقوام متحدہ الانبار کے مہاجرین کے لئے فکر مند ہے'
تنظیم کے مطابق 35 ہزار افراد پناہ کی تلاش میں ہیں
مشرق وسطی -
الانبار میں داعش کے متعدد سرکردہ کمانڈر مارے گئے
مہلوکین میں داعش کے خودساختہ خلیفہ ابوبکر البغدادی کا قریبی مصاحب بھی شامل
مشرق وسطی