ہم نے "سیف زونز" کے نقشے نہیں دیکھے : شامی انقلاب کا عسکری وفد
قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں شامی انقلاب کی عسکری قوتوں کے وفد نے اعلان کیا ہے کہ شام میں "سیف زونز" سے متعلق پھیلائے جانے والے نقشے درست نہیں ہیں اور یہ قابل قبول نہیں ہوں گے۔ یہ نقشے کسی بھی اجلاس کے دوران مذکورہ وفد کے سامنے پیش نہیں کیے گئے۔ وفد نے مطالبہ کیا کہ فائر بندی میں شام کی تمام اراضی کو شامل کیا جائے اور یہ بیک وقت بین الاقوامی قرار دادوں کے مطابق سیاسی اقتدار کی منتقلی کے ساتھ ہونا چاہیے۔
شام میں چاروں سیف زونز کا معاہدہ غیر قانونی ہے : سپریم کمیٹی
ادھر شامی اپوزیشن سے متعلق مذاکرات کی سپریم کمیٹی نے جمعے کے روز شام میں "سیف زونز" کے قیام کے معاہدے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے مبہم اور غیر قانونی قرار دیا۔ کمیٹی نے ملک کی "تقسیم" سے بھی خبردار کیا۔
سپریم کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ " یہ معاہدہ قانونی جواز کے ادنی ترین عناصر بھی نہیں رکھتا اور شام کے حوالے سے کسی بھی معتبر مذاکرات کی سرپرستی کا اختیار سلامتی کونسل کو ہے"۔
دوسری جانب شام میں کرد ڈیموکریٹک یونین پارٹی نے جمعے کے روز "سیف زونز" قائم کرنے کی روسی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے اسے ملک کی "فرقہ وارانہ تقسیم" شمار کیا۔
-
حوثیوں نے اقوام متحدہ کے ایلچی کی تمام تجاویز مسترد کر دیں : یمن
یمن کے وزیر خارجہ عبدالملک المخلافی کا نے باور کرایا ہے کہ ان کے ملک کی حکومت یمن ...
مشرق وسطی -
یمن میں ہم آہنگی کے لیے سعودی اماراتی یمنی کمیٹی تشکیل
یمن کے ایوان صدارت کے ایک ذریعے نے بدھ کی شام بتایا ہے کہ سعودی عرب ، متحدہ عرب ...
مشرق وسطی -
یمن : حنوط شدہ لاشیں بھی جنگ سے محفوظ نہ رہیں
یمن میں بھوک اور بیماریوں نے زندہ انسانوں کی زندگی تو اجیرن کر ہی رکھی ہے مگر دو ...
مشرق وسطی