بیت المقدس میں اردنی شہری کے قتل کا ذمہ دار اسرائیل ہے:عمان
اردنی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس میں سیاحتی ویزے پرآئے ایک اردنی شہری کو گولیاں مار کر قتل کرنے پر عمان حکومت نے سخت غم وغصے کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اردنی شہری کے قتل کی تمام تر ذمہ داری صہیونی ریاست پرعاید ہوتی ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس نے ایک ستاون سالہ اردنی شہری کو مزاحمت کار کےشبے میں گولیاں مار کر قتل کردیا تھا۔ اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ اردنی شہری کو گولیاں اس وقت ماری گئیں جب اس نے ایک پولیس اہلکار پر چاقو سے حملہ کرکےاسے زخمی کردیا تھا۔
اس واقعےکے رد عمل میں اردنی وزیر مملکت برائے اطلاعات اور ترجمان محمد المومنی نے کہا کہ بیت المقدس میں ایک قابض قوت کی حیثیت سے اردنی شہری کو گولیاں مار کر قتل کرنے ذمہ داری صہیونی ریاست پرعاید ہوتی ہے۔
انہوں نے اردنی شہری کے قتل کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور تل ابیب سے اس مجرمانہ واقعے کی درست تفصیلات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔
المومنی نےکہا کہ تل ابیب میں اردنی سفارت خانہ شہری کے قتل کے واقعے کی تفصیلات جمع کررہا ہے۔
-
غربِ اردن : فلسطینی قیدیوں کے حق میں مظاہروں کے دوران جھڑپیں
اسرائیلی جیلوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدیوں کے حق میں دریائے اردن کے ...
مشرق وسطی -
اردن اور امریکا کی سالانہ بڑی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز
اردن اور امریکا نے اتوار کے روز سالانہ بڑی فوجی مشقیں شروع کردی ...
بين الاقوامى -
ترکی اور اردن میں شامی پاسپورٹس کی تجدید بند
شامی شہریوں کے لیے بُری خبر
مشرق وسطی