.

فضا میں حرم مکی کے محافظین کے افطار کی فوری تصویر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مکہ کلاک ٹاور پر نصب سبز لائٹ کا روشن ہونا حرمِ مکی میں اذانِ مغرب دیے جانے کی علامت ہوتی ہے۔ اس کے ٹھیک دو منٹوں کے بعد حرمِ مکی کے اطراف فضائی نگرانی پر مامور سعودی سکیورٹی کے "بلیک ہاک" ہیلی کاپٹر کا عملہ کھجور اور پانی کے ذریعے افطار کرتا ہے۔ تاہم یہ افطار زمین پر نہیں بلکہ آسمان کی بلندیوں پر ہوتا ہے۔

کیمرہ مین یاسر بخش کی جانب سے لی گئی فوری تصاویر میں حرمِ مکی کے فضا میں معلق محافظین کے افطار کے لمحات نظر آ رہے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے یاسر بخش نے واضح کیا کہ کششِ ثقل کے دباؤ اور ہیلی کاپٹر کی مسلسل حرکت کے ساتھ آسمان سے تصاویر لینا کافی دشوار ہوتا ہے۔ اس حوالے سے کیمروں کے مخصوص عدسوں اور خصوصی انتظامات کا سہار لینا پڑتا ہے۔

سعودی سکیورٹی کے زیر انتظام یہ ہیلی کاپٹر دن رات کے دوران مسلسل صورت میں اپنی سکیورٹی ذمے داریاں سر انجام دیتے ہیں۔ اس دوران حرم مکی شریک کی سکیورٹی صورت حال اور ٹریفک کی آمد و رفت کی نگرانی کی جاتی ہے۔