کرپشن کیس، اسرائیل .جرمنی آبدوزمعاہدہ کھٹائی میں پڑ گیا
اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے جرمن حکومت کے ایک مصدقہ ذریعے کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں اطلاع دی ہے کہ برلن نے تل ابیب کو تین جدید ترین آبدوز فروخت کرنے کا فیصلہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو کے خلاف جاری بدعنوانی کے کیسز کی تحقیقات کے باعث روک دیا ہے۔’’ڈولفن‘‘ کے نام سے مشہور یہ آبدوزیں سمندر کی گہرائیوں میں ایٹمی وار ہیڈ لے جانے کی بھی صلاحیت رکھتی ہیں۔
قبل ازیں اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے خبر دی تھی کہ تل ابیب اور برلن پیش آئند ہفتے آبدوزوں کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے سمجھوتے پر دستخط کرسکتے ہیں۔ تاہم اسرائیل کی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ایک ذمہ دار ذریعے نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ جرمنی نے اسرائیل کو تین عدد ڈولفن آبدوزوں کی فرخت موخرکردی ہے۔
جرمنی کی جانب سے اسرائیل کو آبدوزوں کی فروخت ایک ایسے وقت میں روکی گئی ہے جب اسرائیل میں وزیراعظم نیتن یاھو کے خلاف جاری کرپشن کیسز کے ساتھ ساتھ بعض حکومتی عہدیداروں پر آبدوزوں کے سودے میں رشوت وصول کرنے، منی لانڈرنگ اور بدعنوانی کے دیگر الزامات شامل ہیں۔
گذشتہ ہفتے اسرائیلی پولیس نے آبدوز ڈیل میں مبینہ کرپشن کے الزامات کا سامنا کرنے والے تین افراد کو حراست میں لیا تھا۔ ان میں نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سابق وائس چیئرمین افرییل بار یوسف، ٹائیسن گروپ کے مندوب میکی گانور اور اس کے وکیل رونین شیمر شامل تھے۔
اسرائیل میں جرمنی کے ٹائسن گروپ کے نمائندگی کرنے والے وزیراعظم نیتن یاھو اور ان کے اہل خانہ کے وکیل ڈیوڈ شیمرون سے بھی پولیس نے پوچھ گچھ کی ہے۔
عبرانی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ کی رپورٹ کے مطابق جرمنی نے تل ابیب کو آبدوزوں کی فروخت کے معاہدے پر نئی شرائط پیش کی ہیں اور کہا ہے کہ اگر اس سودے میں کرپشن ثابت ہوئی تو برلن معاہدے کو منسوخ کردے گا۔
جرمن حکومت اس نوعیت کی چار آبدوزیں پہلے بھی اسرائیل کو فروخت کرچکا ہے۔
خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی اخبارات نے دعویٰ کیا تھاکہ جرمنی نے تل ابیب کو جدید ترین آبدوزوں کی خریداری کا فیصلہ کیا ہے۔ آبدوزوں کی خریداری کےسودے کا وزیراعظم نیتن یاھو کے خلاف جاری کرپشن کیسز کی تحقیقات سے کوئی تعلق نہیں۔
-
پیرس: نیتن یاہو کے دورہ فرانس کے خلاف شدید احتجاج
پیرس میں فلسطینیوں کے ہمنوا کارکنان اور جماعتوں نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن ...
بين الاقوامى -
شام میں حزب اللہ کے جدید ترین اسلحے کو نشانہ بنایا : نیتن یاہو
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتنیاہو کا کہنا ہے کہ شام میں اسرائیلی فضائیہ کے حملوں ...
مشرق وسطی -
ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل ،فلسطینی تنازعے کے دو ریاستی حل سے دستبردار ؟
اسرائیل اور فلسطین کو امن کے لیے سمجھوتے کرنا ہوں گے،نیتن یاہو یہودی آباد کاری ...
بين الاقوامى