بھارت : درخت کی زد میں آنے والی معروف ٹی وی میزبان دنیا سے رخصت
موت ایک ایسی حقیقت ہے جو انسان کو کسی بھی وقت اور کہیں بھی آ لیتی ہے۔ بھارتی ٹی وی چینل دُور درشن کی ایک معروف میزبان کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا۔
تفصیلات کے مطابق 58 سالہ خاتون میزبان کنچن ناتھ جمعرات کے روز ممبئی میں اپنے گھر کے نزدیک "یوگا" کی کلاس کے بعد صبح 8 بجے واپس آ رہی تھ کہ سڑک کے بیچ چلتے ہوئے اچانک اس پر ناریل کا بھاری بھرکم درخت آ گرا۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ درخت گرنے کے بعد جائے حادثہ کے قریب راہ گیروں اور دکان داروں نے کنچن ناتھ پر سے درخت کو ہٹایا اور اس کی مدد کے لیے ہر ممکن کوشش کی۔ خاتون میزبان کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ جمعے کی صبح دم توڑ گئی۔ فوٹیج کے مطابق سب سے پہلے بھاری تنا براہ راست کنچن کے سر سے ٹکرایا اور پھر وہ اس کے نیچے دب گئی۔
کنچن ناتھ کی موت کی خبر جمعے اور ہفتے کے روز ذرائع دنیا بھر کے ذرائع ابلاغ میں زیر گردش رہی۔ سوشل میڈیا پر بھی ہزاروں لوگوں نے کئی زبانوں میں اپنی پسندیدہ میزبان کی اس ناگہانی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
-
مصری ٹی وی میزبان کو آن ائیر پروگرام کے دوران طلاق
مصر میں طلاق کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے ۔اس کا اندازہ اس بات سے کیا جاسکتا ...
ایڈیٹر کی پسند -
لبنان کی ٹی وی میزبان کا عالم دین کو مسکت جواب
لبنان کے ایک ٹیلی ویژن چینل کی میزبان ریما کرکئی نے پروگرام کے دوران ایک عالم دین ...
ایڈیٹر کی پسند -
بھارتی ٹی وی میزبان کو اسٹیج پر تھپڑ پڑ گیا
بھارت کی ٹیلی ویژن کی ایک مشہور میزبان اور ماڈل گوہر خان کو براہ راست نشر ہونے ...
ایڈیٹر کی پسند