سفارت خانے میں فائرنگ کے بعد اسرائیلی سفارتی عملہ واپس
اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے دفترسے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ دو روز قبل اردن کے دارالحکومت عمان میں قائم اسرائیلی سفارت خانے میں فائرنگ کے واقعے کے بعد اسرائیلی سفارتی عملہ واپس آگیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کے دفترسے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اردنی سفارت خانے میں فائرنگ کے واقعے میں ایک سیکیورٹی اہلکار کے ملوث ہونے کا شبہ ہے۔ اس واقعے کے بعد اردن اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی پیدا ہوئی ہے اور اسرائیل نے اپنا سفارتی عملہ واپس بلا لیا ہے۔
The Israeli diplomats in Amman, headed by Ambassador Einat Shlein, have returned safely to Israel a short while ago via the Allenby bridge.
— Ofir Gendelman (@ofirgendelman) July 24, 2017
ادھر اردنی حکام کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹوریٹ سیکیورٹی جنرل کی زیرنگرانی سفارت خانے میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔
خیال رہے کہ دو روز قبل عمان میں اسرائیلی سفارت خانے میں فائرنگ کے واقعے میں دو اردنی شہری ہلاک اور ایک اسرائیلی زخمی ہوگیا تھا۔
اس واقعے کی تحقیقات کے لیے عینی شاہدین کے بیانات قلم بند کیے جا رہے ہیں۔ تحقیقات میں ڈائریکٹوریٹ سیکیورٹی جنرل، ملٹری انویسٹی گیشن یونٹ اور عمان پولیس سمیت کئی دوسرے سیکیورٹی ادارے شامل ہیں۔
ابتدائی تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ اسرائیلی سفارت خانے میں فائرنگ کے واقعہ فرنیچر کا کام کرنے والے دو افراد اور ایک فلیٹ کے مالک کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کا نتیجہ ہے۔ عمان میں اسرائیلی سفارت خانے کے عملے کی رہائش گاہ کے لیے استعمال ہونے والی ایک عمارت میں بڈ روم کے لیے فرنیچر کا انتظام کرنے والے دو افراد کے درمیان تنازع کشیدگی کا موجب بنا۔ ان دونوں افراد کو عمارت میں رہائش پذیر ایک اسرائیلی سفارت کار کے فلیٹ میں فرنیچر مہیا کرنا تھا مگر ان دونوں اور بلڈنگ کے مالک کے درمیان کشیدگی پیدا ہوئی اور نوبت فائرنگ تک جا پہنچی۔ فائرنگ کے واقع میں اسرائیلی سفارت کار سمیت تین افراد زخمی ہوئے۔ بعد ازاں زخمی ہونے والے دو اردنی شہری اسپتال میں دم توڑ گئے۔
-
ٹرمپ کے مشیر کا مقبوضہ القدس میں کشیدگی کم کرنے کے لیے دورۂ اسرائیل
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک مشیر خاص مقبوضہ مشرقی القدس میں جاری کشیدگی کے خاتمے ...
مشرق وسطی -
مسجد اقصی کے باہر اسکینرز قطعاً نہیں ہٹائیں گے: اسرائیل
اسرائیلی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ مسجد اقصی کے باہر نصب کیے جانے والے الیکٹرانک ...
مشرق وسطی -
عمان میں اسرائیلی سفارت خانے میں تشدد کا واقعہ، دو اردنی جاں بحق
اردن کے دارالحکومت عمان میں اسرائیلی سفارت خانے میں تشدد کے واقعے میں دو اردنی ...
مشرق وسطی