شیعہ مسلک اور خمینی کے شدت پسند مسلک میں فرق کیا جانا چاہیے : السبہان
سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خلیجی اُمور ثامر السبہان نے باور کرایا ہے کہ اصل شیعہ مسلک اور خمینی کے نئے شدت پسند مسلک کے درمیان فرق کرنے کی ضرورت ہے۔
السبہان نے گزشتہ روز اپنی ٹوئیٹ میں کہا کہ "میں اس امر پر یقین رکھتا ہوں کہ حقیقی شیعہ مسلک اور خمینی کے شدت پسندی پر مبنی مسلک کے بیچ فرق کیا جانا چاہیے"۔
اس سے قبل خادم حرمین شریفین کے نائب شہزادہ محمد بن سلمان نے جدہ میں عراقی شیعہ رہ نما مقتدی الصدر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سعودی عرب اور عراق کے درمیان تعلقات اور باہمی دل چسپی کے سیگر امور زیر بحث آئے۔
مقتدی الصدر اتوار کے روز سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ پہنچے تھے جہاں ان کا استقبال سعودی وزیر مملکت برائے خلیجی امور ثامر السبہان نے کیا۔
یاد رہے کہ مقتدی الصدر نے سعودی عرب کا آخری دورہ 2006 میں کیا تھا۔
-
محمد بن سلمان حرم مکی کے نزدیک زخمیوں کی عید کی خوشیوں میں شریک
سعودی ولی عہد شہزادہ محم بن سلمان نے مکہ مکرمہ میں سعودی سکیورٹی فورسز کے ان ...
مشرق وسطی -
ہم مذہبی اداروں پر انحصار کر رہے ہیں : محمد بن سلمان
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے شیخ الازہر احمد الطیب سے گفتگو کرتے ...
مشرق وسطی -
شہزادہ محمد بن سلمان کی بہ طور ولی عہد بیعت عام
سعودی عرب کے شہریوں نے بدھ کی شام نماز تراویح کے بعد مکہ معظمہ میں قصر الصفا میں ...
بين الاقوامى