دبئی رہائشی پلازے میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا
دبئی میں المیرینا کے مقام پر واقع ایک کثیرالمنزلہ عمارت میں لگنےوالی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق دبئی میں رہائشی مقاصد کے لیے بنائے گئے الشعلہ ٹاور میں لگنے والی آگ سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں مل کی۔
دبئی شہری دفاع کی جانب سے ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ المیرینا کے مقام پر ایک رہائشی ٹاور میں لگنے والی آگ پر فائر بریگیڈ کے عملے نے چار اطراف سے اس کا گھیراؤ کرکے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔
آخری اطلاعات تک حادثے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ آگ پر مکمل قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ اور شہری دفاع کے عملے کا آپریشن جاری ہے۔
-
دبئی میں خواتین کے لیے خصوصی ایمبولینس سروس
دبئی کی ایمبولینس سروسز فاؤنڈیشن کی طرف سے امارۃ دبئی میں خواتین کے لیے خصوصی ...
بين الاقوامى -
دبئی:"ورلڈ فیسٹول اینڈ ایونٹ سِٹی ایوارڈ" کا حامل
دبئی میں ایسے سیکڑوں مقامات ہیں جو عالمی سطح پر خطے کی پُرکشش ترین جگہاؤں کی دوڑ ...
مشرق وسطی -
دبئی کی شاہراہوں پر اب پولیس کی خود سے چلنے والی کاریں دوڑیں گی!
دبئی پولیس سنگاپور سے تعلق رکھنے والی ایک کمپنی کے ساتھ اشتراک سے سکیورٹی کے ...
ایڈیٹر کی پسند