.

اقوام متحدہ کے ایلچی نے کوئی نئی بات پیش نہیں کی : یمنی وزیر خارجہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمنی وزیر خارجہ عبدالملک المخلافی کا کہنا ہے کہ یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسماعیل ولد احمد الشیخ نے یمنی صدر عبدربہ منصور ہادی کے ساتھ ملاقات میں کوئی نئی بات پیش نہیں کی اور نہ حوثیوں کی جانب سے بحران کے کسی حل پر مثبت رد عمّل کے لیے تیار ہونے کا عندیہ دیا۔

المخلافی نے حوثی ملیشیا پر الزام عائد کیا کہ وہ اپنی کارستانیوں سے توجہ ہٹانے کے واسطے یمنی عوام کے مسائل سے فائدہ اٹھا رہی ہے۔
زمینی پیش رفت کے حوالے سے سرحدی صوبے صعدہ کے شمال مشرقی محاذ البقع کتاف میں یمنی فوج کی گولہ باری کے نتیجے میں حوثی ملیشیا کے تین کمانڈر مارے گئے۔

میدانی ذرائع کے مطابق توپوں سے کی جانے والی گولہ باری میں العطفین کے علاقے میں باغی ملیشیا کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جب کہ عرب اتحادی طیاروں نے اسی علاقے میں ہتھیاروں کے ڈپوؤں اور عسکری ساز و سامان تباہ کر دیا۔
صعدہ شہر میں ہسپتال ذرائع نے بتایا ہے کہ البقع میں ہونے والی حالیہ لڑائی میں درجنوں ہلاک اور زخمی جنگجؤوں کو کو ہسپتال پہنچایا گیا۔