دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراق کے ساتھ ہیں:بحرین
خلیجی ریاست بحرین کے وزیرخارجہ الشیخ خالد بن احمد آل خلیفہ اعلیٰ اختیاراتی سرکاری وفد کے ہمراہ خصوصی دورے پر عراق پہنچے ہیں جہاں انہوں نے گذشتہ روز عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق بحرینی وزیرخارجہ اور عراقی وزیراعظم کے درمیان ہونے والی بات چیت میں خطے کی موجودہ صورت حال، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم العبادی کے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بحرینی وزیرخارجہ اور ان کے ہمراہ آئے وفد نے انہیں موصل کو داعشی دہشت گردوں سے آزاد کرانے پر مبارک باد پیش کی۔ بحرینی وزیرخارجہ نے یقین دلایا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں منامہ بغداد کے ساتھ ہرممکن تعاون جاری رکھے گا۔ اس موقع پر دونوں ملکوں کی قیادت نے دو طرفہ سیاسی، اقتصادی، تجارتی اور ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے سے اتفاق کیا۔
العبادی کا کہنا ہے کہ داعش اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراق نے غیرمعمولی کامیابی حاصل کی ہے۔ بہت سے علاقے داعش سے آزاد کرائے گئے جبکہ دہشت گردوں کے زیرتسلط دوسرے علاقوں کی بازیابی کے لیے تیاری جاری ہے۔
العبادی نے دہشت گردی اور فرقہ واریت کی لعنت سے چھٹکارا پانے کے لیے خطے کے تمام ممالک کو مل کر کوششیں جاری رکھنے پر زور دیا۔
-
عراق: جنگی کارروائی کے دوران میں دو امریکی فوجی ہلاک ، پانچ زخمی
عراق کے شمالی علاقے میں ایک جنگی کارروائی میں دو امریکی فوجی ہلاک اور پانچ زخمی ...
مشرق وسطی -
امریکی بمباری سے عراق و شام کی سرحد پرایرانی جنرل ہلاک
ایرانی خبر رساں اداروں کے مطابق عراق اور شام کی سرحد پر الحشد الشعبی شیعہ ملیشیا ...
مشرق وسطی -
محمد بن سلمان کا عراق کے ساتھ تعلقات کی مضبوطی پر زور
سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان نے بدھ کی شب جدہ میں عراقی وزیر تیل انجینئر جبار ...
مشرق وسطی