یمن : باغی ملیشیا عازمینِ حج کی گروپنگ کی راہ میں حائل
یمنی وزارت اوقاف میں حج و عمرہ سیکشن کے سکریٹری مختار الرباش کے اعلان کے مطابق حوثی اور معزول صالح کی ملیشیاؤں نے اپنے زیر قبضہ علاقوں میں 2 ہزار سے زیادہ عازمین حج کے پاسپورٹ اپنے قبضے میں لے لیے ہیں اور دیگر سیکڑوں عازمین کی روانگی میں بھی رکاوٹیں کھڑی کر دی ہیں۔
یمنی سرکاری خبر رساں ایجنسی کو اتوار کی شام دیے گئے بیان میں الرباش نے واضح کیا کہ باغی ملیشیاؤں کے زیر انتظام چیک پوائنٹس پر عازمین حج کی ایک بڑی تعداد سے پاسپورٹ لے لیے گئے جس کے نتیجے میں حجاج کی گروپنگ کا شیڈول درہم برہم ہو گیا۔ سعودی جانب کے ساتھ متفقہ پروگرام کے تحت ان عازمین کی الودیعہ کی زمینی گزرگاہ پر گروپنگ کی جانا تھی۔
الرباش نے اس بلا جواز اقدام کی سخت مذمت کی اور حج کے معاملے کو سیاسی تنازع میں کھینچ کر لانے کے عمل کو مسترد کر دیا۔
رواں برس 1438 ہجری کے لیے یمنی عازمین حج کی پہلی کھیپ اتوار کے روز حجاز مقدس پہنچی۔ جہاں یمنی وزیر اوقاف و ارشاد اور حج یمنی حج مشن کے سربراہ احمد عطیہ نے اپنے ہم وطنوں کا استقبال کیا۔ احمد عطیہ نے حج سیزن کے دوران سعودی حکومت کی جانب سے کیے جانے والے انتظامات اور تمام تر کوششوں پر اظہار تشکر کیا۔
یمنی وزارت اوقاف میں حج سیکشن کے ذمے داران کے مطابق رواں برس یمنی عازمین حج کی تعداد 24255 ہے۔
-
شاہ سلمان کی طرف سے1000 فلسطینیوں کے لیے خصوصی حج کا اہتمام
خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی خصوصی ہدایت پر فلسطینیوں کے ساتھ ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب: 447300 عازمین حج کی آمد
سعودی عرب میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بدھ 9 اگست تک 447300 عازمین حج مملکت ...
مشرق وسطی -
تمام عازمین حج وبائی امراض سے مکمل محفوظ ہیں: سعودی عرب
سعودی عرب کی وزارت صحت نے واضح کیا ہے کہ اب تک مملکت میں فریضہ حج کی ادائی کے لیے ...
بين الاقوامى