قطر حج کو سیاسی رنگ دینے اور سعودیہ کے ساتھ محاذ آرائی میں مصروف
متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور ڈاکٹر انور قرقاش کا کہنا ہے کہ قطر نے سعودی عرب کے خلاف کئی محاذ کھول لیے ہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ دوحہ حج کو سیاست سے آلودہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور قطری میڈیا سعودی عرب کے علاقے العوامیہ کے واقعے کو بے ہودہ طریقے سے نشر کر رہا ہے۔
پیر کے روز اپنی سلسلہ وار ٹوئیٹس میں قرقاش نے کہا کہ "قطر کا موقف خود پسندی پر مبنی ہے۔ وہ امارات پر دوحہ کے خلاف مہم چلانے کا الزام عائد کرتا ہے جب کہ خود سعودی عرب کے خلاف محاذ پر محاذ کھولتا جا رہا ہے۔ قطر کے نزدیک بحرین اور مصر کا امن و امان خراب کرنا دوحہ کا طبعی حق ہے... یہ تو غیر منطقی بات کی منطق پیش کی جا رہی ہے"۔
انہوں نے کہا کہ " اگر امارات اشتعال انگیزی کر رہا ہے تو پھر قطر کی طرف سے حج کو سیاسی رنگ دینے کا کیا مطلب ؟ العوامیہ کے واقعے کی بغض و عناد پر مبنی کوریج کو کیا کہا جائے گا ؟ اور یمن میں شرم ناک موقف ؟ یہ سب بوکھلاہٹ اور خبط الحواسی ہے جس کی کوئی منطق نہیں"۔
قرقاش نے اپنی ٹوئیٹس کے اختتام پر کہا کہ " اس تاریک سرنگ سے نکلنے کے لیے دوحہ کے پاس حقیقت کی طرف لوٹنے کا ایک موقع ہے اور اس کی بنیاد 13 مطالبات ہیں جو مذاکرات کا فریم ورک ہیں۔ گویا قطر کو ماننا پڑے گا کہ حل ریاض کے پاس ہے"۔
-
سفارتی بحران میں قطر نے ترکی سے فوجی مدد مانگی!
دو ماہ قبل پڑوسی ملکوں کے سفارتی بائیکاٹ کے بعد قطر نے اپنے حلیف ترکی سے فوج اور ...
مشرق وسطی -
قطر کو ہمسایہ ملکوں کے خدشات دور کرنا ہوں گے:امارات
متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے ایک بار پھر خلیجی ...
مشرق وسطی -
فضائی سروس کے بحران کوسیاسی رنگ دینے کی قطری کوشش مسترد
قطر اور اس کے پڑوسی ممالک تنازعات کسی اور فورم پر حل کریں:ایکاؤ
مشرق وسطی