"تمیم کوچ کرو"حج کو سیاست سے آلودہ کرنے پر قطری عوام کی مذمت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

قطر میں حکم راں شاہی خاندان کی ایک سینئر شخصیت شیخ عبداللہ آل ثانی نے قطری عازمین حج کے سعودی عرب میں داخلے کو ممکن بنانے کے واسطے ثالثی کا کردار ادا کیا تاہم قطری حکومت نے اس پیش رفت کو مسترد کر دیا۔

دوحہ کی جانب سے انکار پر مبنی موقف کے جواب میں قطری عوام نے اپنے امیر تمیم کے خلاف انتہائی مذمتی ردودِ عمل کا اظہار کیا ہے۔ اس سلسلے میں قطر میں ٹوئیٹر پر " تمیم کوچ کرو" کا ہیش ٹیگ سرِفہرست ہے جب کہ دوسرے نمبر پر "قطر کا مستقبل عبداللہ" کا ہیش ٹیگ ہے جو کہ شیخ عبداللہ آل ثانی کے ثالثی کے کردار پر اظہار تشکر کی جانب اشارہ ہے۔

مذکورہ دونوں ہیش ٹیگ تیار کرنے والوں کی اکثریت نے امیرِ قطر شیخ تمیم کی جانب سے حج کو سیاست میں ملوث کرنے اور قطر کی عام شاہراہوں پر ترک فوجیوں کے گشت کو سخت مذمت کا نشانہ بنایا ہے۔

دوسری جانب فوری طور پر فرضی ناموں کے ساتھ کئی اکاؤنٹ منظر عام پر آئے ہیں جن کے ذریعے شیخ تمیم کے مخالف ہیش ٹیگوں کے اثرات کو کم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ان نئے کھاتوں پر کی جانے والی ٹوئیٹس شیخ تمیم کے لیے بلند مرتبت متون کی حامل ہیں تا کہ امیر قطر کے خلاف مقبول ہیش ٹیگوں کے نتائج کے اثرات کو زائل کیا جا سکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں