روس کی شام میں اپنے جنرل کی ہلاکت کی تصدیق
روسی فوج کے سربراہ نے گذشتہ روز ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ شام کے محاذ پر جنگ پر موجود روسی فوج کا ایک جنرل حال ہی میں مارا گیا تھا۔
خیال رہے کہ روسی فوج کا لیفٹننٹ جنرل 51 سالہ فالیری اسابوف گذشتہ ہفتے کو دیر الزور شہر میں داعش تنظیم کی گولہ باری کے نتیجے میں ہلاک ہوگیا تھا۔
آرمی چیف جنرل فالیری جیراسیموف نے کہا کہ مقتول جنرل شام میں روسی فوج کا کمانڈر تھا۔ اس کے علاوہ شام کے پانچویں رضاکار بریگیڈ کو بھی کمان کرچکا ہے۔
واضح رہے کہ شامی فوج کے ماتحت پانچواں رضاکار بریگیڈ 2016ء میں تشکیل دیا گیا تھا۔ اس کی تشکیل میں روسی عسکری ماہرین کا کلیدی کردار ہے۔ رضاکار فورس کو روس کی طرف سے اسلحہ ، جنگی ہتھیار اور عسکری تربیت مہیا کی گئی تھی۔
-
داعش نے شام میں روسی جنرل ہلاک کر دیا
جنرل والیری دیر الزور آپریشن کے لئے شامی فوج کو داو پیچ سکھاتے تھے
مشرق وسطی -
ادلب میں روسی بمباری سے 12 بچوں سمیت 37 شہری جاں بحق
شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والے ادارے ’سیرین آبزرویٹری فار ...
مشرق وسطی -
شام میں روسی فوج کی چھتری تلے ایرانی فورسز کی کارروائیاں
شام میں ایرانی پاسداران انقلاب اور دیگر ملیشیاؤں کی موجودگی اور اسدی فوج کے دفاع ...
مشرق وسطی