رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی سرگرمیوں میں ملوث 22 افراد گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب اسٹیٹ سیکیورٹی پریزیڈنسی کے ایک سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے رائے عامہ کو گمراہ کرنے اور مصلحت اور مفاد عامہ کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ایک قطری باشندے سمیت 22 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سیکیورٹی ذریعے نے بتایا کہ حکام نے سوشل میڈیا کی مانیٹرنگ کے دوران رائے عامہ کو گمراہ کرنے، جذبات کو مشتعل کرنے، ریاست، قانون اور نظام کے خلاف اشتعال پھیلانے کی سرگرمیوں میں ملوث ایک قطری اور دیگر اکیس مقامی شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی حکام حراست میں لیے گئے افراد کی اصلیت اور ان کے مختلف گروپوں کے ساتھ روابط کی چھان بین کر رہے ہیں۔

اسٹیٹ پریزیڈینسی کی جانب سے خبردار کیا گیا گیا ہے کہ ملک دشمنی پر مبنی کسی بھی سازش کو بری طرح ناکام بنایا جائے گا۔ سعودی عرب کی سلامتی اور استحکام کے خلاف سرگرم عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں