سعودی فورسز کی گولہ باری سے 40 حوثی باغی ہلاک
باغیوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری: ویڈیو
’العربیہ‘ چینل کو سعودی عرب کی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے یمن کی سرحد پر حوثی اور علی صالح باغیوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی ایک فوٹیج موصول ہوئی ہے۔ تازہ گولہ باری کے نتیجے میں 40 حوثی باغیوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔
فوٹیج میں سعودی بارڈر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے یمن کی سرحد سے متصل نجران میں سرحد پار موجود حوثی باغیوں اور علی صالح کی وفادار ملیشیا کے ٹھکانوں پر توپ خانے سے گولہ باری کی گئی۔
سعودی فورسز نے باغیوں کے ٹھکانوں پر توپ خانے اور ٹینکوں سے حملہ کیا جس میں باغیوں کی سرحد پار سے دراندازی کی کوششیں ناکام بنانے کے ساتھ ان کےکئی ٹھکانے اور اسلحہ و گولہ بارود کی بھاری مقدار کو تباہ کردیا گیا ہے۔
العربیہ کے نامہ نگار کے مطابق سعودی عرب کی سرحد کی طرف پیش قدمی کی کوشش کرنے والے باغیوں پر جوابی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں کم سے کم 40 حوثی باغی ہلاک اور دیگر فرار ہوگئے۔
باغیوں کے زیراستعمال فوجی گاڑی اور ایک کمین گاہ کو بھی تباہ کردیا گیا۔
-
’ہیضے کی وباء سے نمٹنے کی مساعی میں حوثی رکاوٹ ‘
امدادی ٹیموں کو متاثرہ علاقوں تک رسائی سے روکا جا رہا ہے
بين الاقوامى -
یمن: حرض میں حوثی باغیوں کی قیادت کا صفایا
عرب اتحاد کے فضائی حملوں میں باغیوں کے پانچ فیلڈ کمانڈر ہلاک
بين الاقوامى -
صنعاء میں عاشوراء: حوثی باغی ایران کو خوش کرنے کے لیے کوشاں
یمن میں حوثی ملیشیا نے ہفتے کے روز صنعاء میں "عاشوراء" منایا تاہم اس ...
بين الاقوامى