سعودی عرب نے اپریل 2015 سے اب تک یمن کو 8.2 ارب ڈالر پیش کیے
سعودی عرب میں کنگ سلمان ہیومنیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے اعلان کیا ہے کہ مملکت نے اپریل 2015 سے اب تک یمن کو 8.2 ارب ڈالر بطور امداد پیش کیے ہیں۔
شاہ سلمان مرکز کے ترجمان نے پیر کے روز دارالحکومت ریاض میں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ "ہم نے یمن میں بچوں کے لیے 80 سے زیادہ منصوبوں کے لیے سپورٹ پیش کی"۔
مرکز کی جانب سے یہ باور کرایا گیا ہے کہ امداد کا کافی سارا حصہ حوثیوں کے زیر قبضہ علاقوں میں موجود یمنی شہریوں تک پہنچایا گیا۔ مرکز کے مطابق یمنی باغی ملک میں پھیلی ہیضہ کی وبا کو سیاسی کارڈ کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔
ترجمان نے واضح کیا کہ شاہ سلمان مرکز نے یمن میں ہیضے کی وبا کا مقابلہ کرنے کے واسطے 6.67 کروڑ ڈالر پیش کیے۔
-
یمن میں بچوں کے حقوق کی پامالیاں، یو این رپورٹ مسترد
’یو این‘ رپورٹ میں حقائق مسخ کیے گے: جی سی سی، او آئی سی
مشرق وسطی -
یمن میں عرب اتحاد کے اقدامات کی ’یو این‘ رپورٹ میں تحسین
شہریوں کے کم سے کم جانی نقصان کی پالیسی کا خیر مقدم
بين الاقوامى -
یمن: حرض میں حوثی باغیوں کی قیادت کا صفایا
عرب اتحاد کے فضائی حملوں میں باغیوں کے پانچ فیلڈ کمانڈر ہلاک
بين الاقوامى